374

ایلف شفق ادب کی دنیا کا نیا پاولوکویلو

تحریر شئیر کریں

ایلف شفق کو ادب کی دنیا کا نیا پاؤلوکولو قرار دیا گیا ہے۔

ایلف شفق کا نام ادب کی دنیا کا وہ ستارہ ہے جسے ہر نیا لکھنے والا جس کی نظر سے “فورٹی رولز آف لو”گزری ہے ضرور جاننے کا متمنی ہوتا ہے۔بہت کم رائٹرز کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے جو “ایلف شفق” کو حاصل ہوا۔ایلف شفق ترک اور انگلش دونوں زبانوں میں لکھتیں ہیں۔ان کی تیرہ کتابیں ہیں۔انکی کتابیں عالمگیر مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انکی کتابوں کا چالیس

سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
ذاتی طور پر وہ خوبصورت ، نہایت ہی نرم مزاج اور جذباتی خاتون ہیں۔اگر آپ بطور سامع اسٹیج پر سننے کا تجربہ رکھتے ہیں تو وہ ان ساری چیزوں کے علاوہ گہری ذہین ، سوجھ بوجھ رکھنےوالی مقررہ کے طور پر سامنے آتی ہیں۔ وہ دنیا میں محبت ، ایمان ، ثقافت ، اظہار رائے کی آزادی ، حقوق نسواں اور خواتین کے کردار کے بارے میں اہم خیالات رکھتیں ہیں۔

ایلف شفق نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ وہ تیرہ کتابوں کی مصنفہ کے علاوہ ، ایک کالم نگار ، اسپیکر اور ایجوکشنسٹ ہیں۔ وہ ترکی کی خواتین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنفہ بھی ہیں ، وہ نا صرف نوبل انعام یافتہ ہیں بلکہ اپنے ہم عصر مصنفین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
وہ تصوف ، زبان ، ہجرت اوربین الاقوامی ثقافت میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ چونکہ وہ جانتی ہیں کہ اسے لکھنے کے لیےکی آزادی کی ضرورت ہے ، اس لیے اس نے اپنے شوہر سے 1500 میل دور رہنے اور اختتام ہفتہ اور تعطیلات میں اس کے ساتھ ملنے کا انتخاب کیا ہے۔

ایلف شفق کا شہرہ آفاق ناول “فورٹی رولز آف لو”جس کے اندر دو کہانیاں بیان کی گئیں ہیں۔

یہ دو کہانیاں دو مختلف ثقافتوں اور صدیوں کے درمیان ایک دوسرے کی آئینہ دار ہیں۔ ایلا اور رومی دونوں پہلے ایسے عقائد اور راستے ترک کردیتے ہیں جن میں وہ مجبوری سے بندھے تھے، الغرض یہ کہانی ادب کی دنیا میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس کا اینڈ مذہب بیداری اور روحانی دنیا تک رسائی ہے۔ایلف شفق نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کتابوں کی دنیا نے ان پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔
ایلف شفق کا کہنا ہے تصوف سے دلچسپی ان کو کالج ایج سے ہی تھی۔مزید براں اپنی نانی کے حوالے سے کہتیں ہیں کہ میری نانی کا گھر رو حانیت سے متاثر تھا۔وہی سے ان کے اندر تصوف اور روحانیت کی نمو پائی۔

جہاں تک لکھنے کی بات ہے تو ایلف شفق کی کہانی اپنا راستہ خود بناتی ہے۔کہانی کے کرداری فطری انداز میں آگے بڑھتے اور اپنا آپ منواتے چلے جاتے ہیں۔

ایلف شفق ادب کی دنیا کا نیا پاولوکویلو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں