48

اردو تحریروں کی ایس ای او کیسے کریں؟

تحریر شئیر کریں

اردو تحریروں کی ایس ای او کیسے کریں؟

ایس ای او کے مطابق تحریر لکھتے وقت درج ذیل نکات کو دھیان میں رکھیں:

1. موضوع کا انتخاب:

اپنے تحریر کے لئے وہ موضوع منتخب کریں جو آپ کے قارئین کے لئے مفید ہو اور ان کودلچسپی ہو۔

2. تحریرکی خوبصورتی:

اپنی تحریر کو جہاں تک ہو سکے خوبصورت بنائیں۔ تحریر میں ، تصاویر، اور ویڈیوز کا استعمال کریں تاکہ پڑھنے والے کی دلچسپی بڑھے۔

یہ بھی پڑھیے
موبائل سے لکھنا سیکھیں

3. مفہوم اور قابل سمجھ زبان

: سادہ اور واضح زبان استعمال کریں تاکہ آپ کے خواننے بلاگ کو آسانی سے سمجھ سکیں۔

4.دوسری ویب سائیٹ کے ساتھ لنک رہیں:

اپنے بلاگ میں دوسری ویب سائٹس کے لنکس شامل کریں تاکہ سرچ انجن اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی دے۔

5. کی ورڈ زکا استعمال:

اپنے بلاگ میں سرچ کرنے والے لوگوں کے استعمال کردہ کی ورڈز کا استعمال کریں۔کی ورڈز سرچ انجن میں جا کر پہلے سرچ کریں پھر منتخب کریں۔کی ورڈز دو طرح کے ہوتے ہیں
١

_لمبے کی ورڈز کا استعمال

یہ تین سے چار حروف پہ مشتمل ہوتے ہیں جیسا کہ پاکستان کا قیام ،آو اتوار کا دن منائیں ،ذی الہجہ کی اہمیت و غیرہ

٢_مختصر کی ورڈز

یہ کی ورڈز مختصر ہوتے ہیں ایک سے دو الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں جیسا کہ اچھی باتیں ،پیارا پاکستان وغیرہ

کی ورڈز کی اقسام

پرائمری کی ورڈز؛وہ ہوتے ہیں جو مین ہیڈنگ ہوتی ہے
سیکنڈری کی ورڈز:وہ ہوتے ہیں جو ذیلی کی۔ورڈز بھی کہلاتے ہیں جیسا کہ موضوع سے متعلق دوسرے ملتے جلتے الفاظ

٣_کی ورڈز کتنی تعداد میں شامل کریں؟

اگر تین سو الفاظ کی تحریر ہے تو دو بار پرائمری کی ورڈز استعمال کریں مثلا میں ذی الہجہ کی اہمیت پہ تحریر لکھ رہی ہوں تو یہی میری تحریر کا عنوان ہے اور یہی پرائمری یا مین کی ورڈ کہلائے گا اس کو پہلے پہراگراف کی پہلی لائن اور آخری پہراگراف میں شامل لر دیں ایسے کہ وہ تحریر کا حصہ لگے اور اگر پانچ سو الفاظ ہیں تو تین بار کریں ایک شروع میں ایک درمیان اور ایک بار آخر میں اور اگر سات سو الفاظ کا ہے تو پانچ بار پرائمری کی ورڈ اور اس کے علاوہ ذیلی کی ورڈز جن کو سیکنڈری کی ورڈز بھی کہتے ہیں ان کا بھی استعمل کریں جیسا کہ ذی الہجہ کی اہمیت مضمون میں ڈیلی کی ورڈ حج کا مہینہ ،اللہ کا گھر ،اسلام ،طواف وغیرہ ذیلی کی ورڈز ہیں۔

6. خوبصورت عنوان:

اپنی تحریر کے عنوان کو ایسا بنائیں جو لوگوں کی توجہ کھینچے۔دیدہ زیب پرکشش اور تجسس سے بھرپور جسے پڑھ کر لوگوں کا اس تحریر کو پڑھنے کو دل کریں۔اور وہ پڑھے بغیر نا رہ سکیں۔عنوان چار الفاظ سے زیادہ نا ہو یہ seo کے مطابق ہے

7. معیاری اور موثر تصاویر کا استعمال:

تحریر میں معیاری اور موثر تصاویر شامل کریں تاکہ وہ زیادہ مقبول ہوں۔اور ان کی اثر پزیری بڑھ سکیں ،جو تصاویر ایڈ کریں ان کو آلٹ ٹیکس میں بھی مین کی ورڈ استعمال کریں۔

SEO کے بہت سے فوائد ہیں:

– بہترین سرچ انجن رینکنگ: ایس ای او میں مستقل اقدامات سے آپ کے بلاگ کو بہترین سرچ انجن رینکنگ حاصل ہوتی ہے۔

– زیادہ ٹریفک:

بہترین سرچ رینکنگ کی بنا پر زیادہ لوگ آپ کے بلاگ پر آتے ہیں، جو زیادہ سے زیادہ ٹریفک آپ کے بلاگ میں لے کے آتے ہیں۔
– ریچ میں اضافہ: اچھی سرچ رینکنگ کی بنا پر زیادہ لوگ آپ کے بلاگ کو دیکھتے ہیں، جو انتہائی مفید ہوتا ہے۔

اردو تحریروں کی ایس ای او کیسے کریں؟ پڑھ کر بتائیں کیسا لگا اپنی رائے کا اظہار کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں