70

سکرین اڈکشن ایک نیا چیلنج

تحریر شئیر کریں

سکرین اڈکشن ایک نیا چیلنج

سکرین اڈکشن کسی بھی اور لت کی مانند ہے۔ جتنا زیادہ استعمال، اتنی زیادہ طلب۔ وقت کے ساتھ، یہ مسئلہ بڑھتا جاتا ہے اور انسان خود کو بے بس پاتا ہے۔ نیند میں خلل، مینٹل ہیلتھ، اور فزیکل ہیلتھ پر اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔ مگر اس لت پر قابو پانا ممکن ہے، اگر آپ کے پاس اس سے چھٹکارا پانے کی ٹھوس وجہ ہو۔

نقصانات اور فوائد کی سمجھ بوجھ

کسی بھی لت سے چھٹکارا پانے کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ کو پتہ ہو کہ نقصان کیا ہو رہا ہے اور فائدہ کیا ہو گا۔ اس سوال کا جواب جتنا واضح ہوگا، اڈکشن پر قابو پانا اتنا ہی آسان ہوگا۔ دعاؤں اور کوششوں کے ساتھ یہ مرحلہ طے کیا جا سکتا ہے۔

نوٹیفیکیشنز بند کریں

ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر طرح کی نوٹیفیکیشنز آف کر دی جائیں۔ مگر یہ حل ان لوگوں کے لئے ہے جو ابھی اڈکشن کی ابتدائی مراحل میں ہیں۔ اول درجے کی اڈکشن والے جانتے ہیں کہ وہ تو فون پر موجود ہوتے ہی ہیں، نوٹیفیکیشن سنائی نہ دے، دکھائی دے جاتی ہے۔

موبائل فری زونز کا قیام

گھر کے کچھ حصوں میں موبائل فون کا داخلہ ممنوع کر دیں، جیسے بیڈ روم۔ کچھ اوقات میں فون بند کرنے کی عادت ڈالیں جیسے نماز، نیند، کھانے کے اوقات۔ رات سونے سے پہلے آخری اور صبح جاگتے ساتھ پہلا کام فون اٹھانا نہ کریں۔

حقیقی تعلقات پر توجہ دیں

کسی سے بات کرتے وقت نظریں ملا کر بات کرنے کی عادت ڈالیں۔ ٹیکسٹ میسج، کامنٹس، تحریر، سکرولنگ سب کو پاز کر کے لمحہ موجود میں رہ کر آئے کانٹیکٹ کر کے جواب دیں۔ یہ عادت نہ صرف آپ کو اسکرین سے دور رکھے گی بلکہ آپ کے تعلقات کو بھی مضبوط کرے گی۔

فون کی سیٹنگز گرے کریں

ایک انوکھا طریقہ یہ ہے کہ فون کی سیٹنگز میں گرے سکیل منتخب کر لیا جائے۔ فون بلیک اینڈ وائٹ یا کہہ لیجیے کہ گرے کے متعدد شیڈز دکھاتا ہے۔ اب نہ تو نوٹیفیکیشن کا لال رنگ آپ کو متوجہ کرتا ہے، نہ ہی کسی کے کھانے پینے کی پکچرز، نہ مناظر۔

ڈیجیٹل ڈیٹاکس

کچھ وقفے سے خود کو سوشل میڈیا سے بریک دیں۔ یہ ڈیجیٹل ڈیٹاکس آپ کو نہ صرف سکرین اڈکشن سے بچائے گا بلکہ آپ کی مینٹل ہیلتھ کو بھی بہتر بنائے گا۔

اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے والی ایپس کا استعمال

اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے کے لئے مختلف ایپس موجود ہیں۔ آف سکرین کے نام سے ایک ایپ بہت مفید ہے۔ اس کا فوکس والا فنکشن خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے۔

غیر ضروری ایپس کو ڈیلیٹ کریں

فون سے ہر قسم کی ایسی ایپس کو ڈیلیٹ کر دیں جو آپ کو فون سے باندھ رکھتی ہیں۔ واٹس ایپ رکھنا مجبوری ہے لیکن وہاں بھی سب کے سٹیٹس میوٹ کر دیں تاکہ بے مقصد سکرولنگ ختم ہو جائے۔

جب یہ بلا آنکھوں کے سامنے سے ہٹے گی تو پیارے پیارے منظر نظر آئیں گے۔ فیملی، سوشل لائف، مشاغل، کتابیں، فزیکل ایکٹیوٹی، سب کچھ نظر آنے لگے گا۔ یہ خوبصورت مناظر انجوائے کریں اور اپنے ساتھ، اپنے ماحول کے ساتھ، اپنے پیاروں کے ساتھ گہرائی میں جا کے نئے اور بہتر تعلق میں آئیں۔

—سکرین اڈکشن ایک نیا چیلنج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سکرین اڈکشن ایک نیا چیلنج” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں