آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟
تحریر:روبینہ شاہین
جدید دور میں آنکھیں وہ قیمتی متاع ہیں جن کی حفاظت بہت ضروری ہو چکی ہے۔موبائل فونز کمپیوٹرز کے استعمال سے ہماری آنکھیں دباو کا شکار ہو چکی ہیں۔ایسے میں کچھ قدرتی بریقے جن کے استعمال سے ہماری آنکھیں صحت مند اور فریش ہو سکتی ہیں۔اس بلاگ میں نظر کی حفاظت کے طریقے بیان کیئے جائیں آنکھوں کی حفاطت کیسے کریں؟
گے،جن کے استعمال سے ہماری آنکھیں بہتر طور پر کام کر سکتی ہیں۔
عادات اور مشقیں:
عادات اور مشقیں ایسی چیز ہیں جن سے ہماری آنکھیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں۔عادت بنا لیں کہ سکرین کاکام کرتے ہوئے ہر بیس منٹ بعد اپنی نظر سکرین سے ہٹا کر کچھ دیر کے لئے ریلیکس کریں ،یہ عادت بنا لیں اس کے علاوہ درج ذیل عادات کو بھی اپنی پریکٹس میں لائیں۔
1. آنکھوں کو گھمائیں:
اپنی آنکھوں کو مخالف سمت میں گول گول گھمائیں کلاک وائز تاکہ آنکھوں کی لچک بہتر ہو سکے
2. کسی ایک نقطے پہ نظر جمائیں اور پھر فوکس بدل کر دوسری طرف نظر مرکوز کریں۔اس سے نظر کا فوکس بہت ہو سکے گا۔
3. پلک جھپکنے کی مشقیں:
پلکیں جھپکنے کی مشق کریں ،تیزی سے پلکیں جھپکنے سے آنسووں کی پیداواری صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔اور آنکھوں کا پریشر کم ہوتا ہے۔
4. آنکھیں زور سے بھینچیں:
آنکھوں کو زور سے بھینچیں اور پھر کھولیں ایسا بار بار کرنےسے منفی شعاعوں کا اثر زائل ہوتا ہے اور ہماری آنکھیں فریش ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
قرآن کے ایک آیت سے آنکھوں کے قطرے ایجاد کر لیے۔
5. مساج کریں:
اپنی آنکھوں پہ نرم ہاتھوں سے ہلکا ہلکا زیتون کے تیل سے مساج کریں اس سے دوران خون تیزہوگا اور آنکھوں کے اردگرد خون کی گردش بہتر ہوگی۔
6. آںکھوں پہ ہتھیلیاں رکھنا:
آںکھوں کو اپنی ہتھیلیوں سے ڈھانپیں تاکہ آنکھوں کو آرام ملے اور ان پر پرپیشر کم سے کم ہو۔ہمارے ہاتھوں اور انگلیاں میں قدرتی طور پر ہیلنگ کی طاقت ہے ریکی ماہرین یہی کہتے ہیں۔
7. ایکو پریشر:
ایکو پریشر کا مطلب ہے کہ آپ کے آنکھوں کے جو مخصوص پوائنٹس ہیں ان کو دبائیں ،ایسا کرنے سے نظراور آنکھوں پہ پریشر بہتر ہوتا ہے۔
8. خوراک کا ستعمال:
آنکھوں کے لئے جن وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہےا ن کو استعمال میں لائیں ،جیسا کہ وٹامن اے ،وٹامن سی والی غذاوں کے استعمال سےنظر بہتر ہوتی ہے۔ جیسا کہ بادام ،انڈے،پھل وغیرہ جن میں اومیگا 3 ،وٹامن اے اور سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہو۔
9. پانی کا زیادہ استعمال:
پانی کا استعمال بھی آنکھوں کی کارکردگی بڑھاتا ہے۔ تاکہ آنکھیں ہائیڈریٹڈ اور توجہ مرکوز رہیں۔
10. نیند پوری کریں:
جتنی نیند انسانی جسم کو مطلوب ہے اتنی نیند ضرور لیں،اس سے آنکھوں کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔
11. پانی کی چھینٹیں ماریں:
دن میں کئی مرتبہ آنکھوں پہ ٹھنڈے پانی کے چھینٹیں ماریں ،ایسا کرنے سے منفی شعاوں کے اثرات کم ہوتے ہیں اور آنکھیں ریلیکس فیل کرتی ہیں۔
12. دور تک دیکھنا:
جدید دور کا المیہ یہ ہے کہ ہمیں ڈیجیٹل گیجٹس نے گھروں تک محدود کر دیا ہے جس سے ہم دور تک دیکھنے کی عادت ختم کر بیٹھے ہیں،چھت پہ کھڑے ہو کر دور افق تک دیکھنا نا صرف ریلکیس کرتا ہے بلکہ اس سے دور کی نظر بھی بہتر ہوتی ہے۔
اپنی نظر کو قدرتی طور پر بہتر بنانا ان سادہ عادات اور مشقوں کے ساتھ ممکن ہے۔ ان کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں شامل کرکے، آپ آنکھوں کا دباؤ کم کر سکتے ہیں، فوکس بہتر کر سکتے ہیں، اور صحت مند نظر کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ کسی بھی نئی عادت یا مشق کو شروع کرنے سے پہلے آنکھوں کے ماہر سے مشورہ ضرور کریں۔
آنکھوں کی حفاظت کیسے کریں؟آپ نے پڑھا آپ کو کیسا لگا؟