حضرت مولانا مفتی عید محمد صاحب: ایک عظیم مجاہد کی زندگی اور خدمات
حضرت مولانا مفتی عید محمد صاحب کا تعلق تلہ گنگ کے علاقے ٹمن سے تھا۔ بنوری ٹاؤن کراچی کے مدرس اور ہزاروں مجاہدین کے استاد، مفتی صاحب نے اپنی زندگی کو ناموسِ صحابہؓ کی حفاظت کے لیے وقف کر دیا۔
قید و بند کی۔صعوبتیں
20 سال تک پابند سلاسل رہنے کے باوجود، مفتی صاحب کے عزم اور ارادے کبھی کمزور نہ ہوئے۔ ان کی جیل میں وفات امام اعظم ابو حنیفہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئی۔
علمی و عملی خدمات,?
مفتی عید محمد نے اپنی تدریسی زندگی میں ہزاروں طلباء کی تربیت کی اور علمی میدان میں نمایاں کارنامے انجام دیے۔ ان کی قربانی اور استقامت نے نہ صرف ان کے شاگردوں بلکہ پوری امت مسلمہ کے دلوں میں انمٹ نقوش چھوڑے۔
آخری سفر
مفتی صاحب کی وفات پر ان کی ہمشیرہ نے کہا کہ ان کا استقبال ایسے کیا جائے گا جیسے کوئی رہائی پانے والا۔ ان کا جنازہ جیل سے ہی آیا، اور ان کی موت نے ہمیں یاد دلایا کہ ناموسِ صحابہؓ کی حفاظت کا راستہ کتنا مشکل اور قربانیوں سے بھرا ہوا ہے۔
“نہ سر جھکا کر جیئے نہ منہ چھپا کر جیئے
ستم گروں کی نظروں سے نظریں ملا کے جیئے
ہم اگر دو دن کم جیئے تو کیا حیرت
ہم اُن کے ساتھ تھے جو شمع جلا کے جیئے”
مفتی صاحب کی قربانیاں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ آمین۔
مفتی عید محمد جیل میں چل بسے