87

لرننگ کیا ہے؟اقسام

تحریر شئیر کریں

لرننگ کیا ہے؟اقسام

انسان کی موجودہ ترقی کے پیچھے ایک ہی راز مضمر ہے   ،وہ ہے “سیکھ

سیکھنے کی ابتداء:

سیکھنا انسان کی فطرت میں رکھ دیا گیا ہے۔ حضرت آدم کی تخلیق کے بعد اللہ نے ان سے چیزوں کے نام اسی لیے پوچھے تاکہ ان کے سیکھنے کا داعیہ ایکٹو ہو سکے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکھنے کی صلاحیت انسان کی بنیادی خصوصیت ہے۔

سائنسی تحقیق کے مطابق سیکھنے والوں (learners) کی چار بنیادی اقسام ہوتی ہیں:

1. Auditory learners

یہ وہ لوگ ہیں جو صرف سن کر ہی باتوں کو سمجھ اور ایسے لوگوں میں یہ اس طرح کی عادات پائی جاتی ہیں۔

سیکھ لیتے ہیں۔ ان کے سننے کی حس بہت زیادہ ہوتی ہے۔

– گفتگو کے دوران زیادہ توجہ دیتے ہیں۔
– کلاس روم میں لیکچر سے زیادہ سیکھتے ہیں۔
– میوزک، پوڈکاسٹس، اور آڈیو بکس سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔

2. Visual learners

یہ وہ لوگ ہیں جو دیکھ کر سیکھتے ہیں۔ آپ جتنا مرضی ہاتھی، کوے، سیب کی کہانیاں سناتے رہیں، جب تک یہ دیکھیں گے نہیں، انھیں کچھ سمجھ نہیں آئے گا۔

اس طرح کے لوگ اس طرح کام کرنا پسند کرتے ہیں۔

– تصاویر، چارٹ، اور ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
– رنگین نوٹس بناتے ہیں اور خوبصورت ڈائیگرامز کی مدد سے سیکھتے ہیں۔- آرٹ، فلم، اور گرافکس ڈیزائن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

3. Kinesthetic learners

یہ وہ لوگ ہیں جو عملی مشق سے سیکھتے ہیں۔ جب تک پریکٹیکل ان کے سامنے نہ ہو یا یہ خود کسی چیز کو کرکے نہ دیکھیں، انھیں سیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

اس طرح کے لوگ زیادہ تر اس طرح کی سرگرمیاں پسند کرتے ہیں

– ہاتھ سے کام کرنے والی سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
– کھیل کود، ڈانس، یا دیگر جسمانی سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں۔
– چیزوں کو خود کرکے سیکھنے میں ماہر ہوتے ہیں۔

4. Reading/writing learners

ایسے لوگ پڑھ کر اور لکھ کر سیکھتے ہیں۔ جن لوگوں کو نوٹس بنائے بغیر یا بار بار لکھ کر تسلی ہوتی ہے، وہ اس قسم سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس قسم کے لوگوں میں فرج ذیل عادات پائی جاتی ہیں

– نوٹس بناتے ہیں اور بار بار لکھ کر یاد کرتے ہیں۔
– کتابیں، آرٹیکلز، اور دستاویزات پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
– لکھنے کا شوق رکھتے ہیں جیسے کہ ڈائری لکھنا یا بلاگ لکھنا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کون سی قسم کے لرنر ہیں؟ اگر پہلے سے نہیں جانتے تھے تو اب سوچ سمجھ کر لازمی بتائیے!

لرننگ کیا ہے؟اقسام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں