لاہور میں ریکارڈ بارش
لاہور میں تین دہائیوں بعد شدید بارش کا نیا ریکارڈ قائمہ و گیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واسا حکام کے مطابق، تاجپورہ میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے، جو 175 ملی میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ واسا کے ترجمان کے مطابق، لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی اچھی خاصی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لکشمی چوک میں 101 ملی میٹر، مغل پورہ میں 99 ملی میٹر، اور گلشن راوی میں 98 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
دیگر علاقوں میں بھی پانی کی بھرمار رہی، پانی والا تالاب میں 71 ملی میٹر، قرطبہ چوک میں 70 ملی میٹر، اور ایئرپورٹ پر 59 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چوک ناخدا میں 88 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 75 ملی میٹر، اور سمن آباد میں 65 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح، اپر مال میں 51 ملی میٹر، گلبرگ میں 41 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 40 ملی میٹر، جیل روڈ پر 38 ملی میٹر، اور فرخ آباد میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
شاہ جمال، لکشمی چوک، اور ڈیوس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایم ڈی واسا محمد غفران کے مطابق، واسا کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے اور نکاسی آب کے عمل کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال تاجپورہ میں مجموعی طور پر 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ پچھلے سال لکشمی چوک میں سب سے زیادہ 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
لاہور میں ریکارڈ بارش