64

بھنگ کے فوائد اور نقصانات

تحریر شئیر کریں

بھنگ کے فوائد اور نقصانات

بھنگ ایک مشہور جڑی بوٹی ہے جس سے تقریباً ہر کوئی واقف ہے۔ آئیے بھنگ کے استعمال سے پہلے اس کی کچھ بنیادی معلومات جان لیتے ہیں۔

بھنگ ہزاروں سالوں سے دنیا میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹی ہے، جسے “Cannabis” بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے “Hemp” کہا جاتا ہے۔ بھنگ کی تین اقسام ہوتی ہیں، اور اس کے پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس کی شاخوں پر چپچپا مادہ ہوتا ہے جسے “گانجا” کہا جاتا ہے، اور بھنگ کے پتوں سے حاصل ہونے والی رطوبت کو “چرس” کہا جاتا ہے۔

بھنگ کی تینوں اقسام میں بستانی بھنگ سب سے زیادہ کارآمد ہوتی ہے۔ اس میں مختلف کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جیسے کہ:
1. Cannabinol
2. Paraffin hydro Cannabinol

اس کے علاوہ ایک اہم کیمیکل “THC” (Tetrahydrocannabinol) بھی شامل ہوتا ہے، جو انسانی جسم پر گہرے اثرات ڈالتا ہے۔

امریکہ میں بھنگ پر پہلی پابندی 1906 میں لگائی گئی تھی، لیکن آج مختلف ممالک میں طبی اور تفریحی مقاصد کے لئے قانونی طور پر اس کی کاشت کی اجازت دی گئی ہے۔ ان ممالک میں امریکہ، آسٹریلیا، جرمنی، نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز، اٹلی، سری لنکا، برازیل، اور برطانیہ شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق بھنگ ایک نقد آور فصل ہے جس کے طبی استعمال سے دکھی انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

آج دنیا بھر میں بھنگ کی کاشت کا حجم 25 ارب ڈالر ہے، اور صرف امریکہ میں ہر سال 30 ملین ڈالر کی بھنگ کاشت ہوتی ہے۔

بھنگ کے فوائد:

1. بھنگ سے حاصل ہونے والا تیل جسے “CBD آئل” کہا جاتا ہے، قدرتی صحت کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ درد کی شدت کو کم کرنے، ذہنی تناؤ کو دور کرنے، اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ ہمارے دماغ میں “Serotonin” کی مقدار کو بہتر بناتا ہے، جو انسانی موڈ اور رویے کو خوشگوار بناتا ہے۔
2. آنکھوں کی بیماری “Glaucoma” کے بچاؤ میں بھنگ کا سر استعمال ہوتا ہے۔
3. شوگر کے مریضوں میں درد کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
4. ذہنی بیماریوں جیسے “Alzheimer” کے بچاؤ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
5. کینسر کے مریضوں میں کیمو تھراپی کے شدید درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
6. ہیپاٹائٹس سی کے ضمنی اثرات کو کم کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔
7. کئی یورپی ممالک میں اس کے پروٹین کی وجہ سے اسے کھانے کے تیل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
8. بھنگ کا استعمال بالوں کے کنڈیشنر، کاسمیٹک مصنوعات، باڈی لوشن، اور صابن وغیرہ میں بھی ہوتا ہے۔
9. بھنگ کا اہم جزو “THC” ہمارے دماغ کے جس حصہ پر اثرانداز ہوتا ہے اسے “Endocannabinoid System” کہتے ہیں، جہاں یہ مختلف رسیپٹرز پر اثر کرتا ہے۔ اس سے دماغ میں “Dopamine”، “GABA” (Gamma-Aminobutyric Acid)، اور “Glutamate” کی پروڈکشن کو تیز کرتا ہے جس سے خوشی کا احساس ہوتا ہے۔

#### بھنگ کے نقصانات:
1. نوجوانی میں پینے سے شیزوفرینیا بیماری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
2. گرمیوں میں پینے سے بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔
3. حواس قابو میں نہیں رہتے۔
4. دماغ ماؤف ہو جاتا ہے۔
5. ہنسی کے دورے پڑ سکتے ہیں۔

پاکستان میں روات کے قریب بھنگ کی تجرباتی کاشت کی گئی ہے، جس سے فی ایکڑ 10 لیٹر CBD آئل حاصل ہو سکتا ہے۔ ایک لیٹر آئل کی قیمت 10,000 امریکی ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں