یشما گل نے ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہنے کااعلان اُسوقت کیا جب انہوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ایک لائیو بیان سنا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، اور انہوں نے اپنے خطاب میں دین کی طرف واپسی اور اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے علم اور ان کے خطاب نے ہمیشہ لوگوں کے دلوں کو جھنجوڑا ہے اور انہیں دین کے متعلق غور و فکر پر مجبور کیا ہے۔ جب یشما گل نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لائیو بیان کو سنا تو اس سے انہیں اپنی زندگی کے بارے میں ایک نیا زاویہ ملا۔ انہوں نے سوچا کہ دنیاوی زندگی میں کامیابی اور شہرت کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ دین کی راہ پر چلتے ہوئے اپنی آخرت سنواریں۔
یشما گل کے اس فیصلے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اگر دل میں ایمان کی تڑپ ہو اور انسان کو صحیح رہنمائی ملے تو وہ بڑے فیصلے لینے سے نہیں گھبراتا۔ ان کا یہ قدم اس بات کی یاد دہانی ہے کہ دین ہمیشہ دنیاوی خواہشات پر غالب رہنا چاہیے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان کا یہ دورہ بہت سے لوگوں کے لیے بیداری کا پیغام بن رہا ہے۔ ان کے بیانات نے نہ صرف یشما گل بلکہ اور بھی کئی لوگوں کو دین کی طرف لوٹنے کی ترغیب دی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس مثبت تبدیلی کو سراہیں اور ان افراد کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ثابت قدم رکھے۔