32

شارک مچھلی دانت کیسے صاف کرتی ہے؟

تحریر شئیر کریں

شارک مچھلی دانت کیسے صاف کرتی ہے؟

ایک دن احمد اور علی، دو دوست سمندر کے کنارے کھڑے تھے۔ دونوں بچے کھیلتے ہوئے ایک بڑی مچھلی کو دیکھ رہے تھے، جو اپنے دانت صاف کر رہی تھی۔ احمد نے حیرت سے پوچھا، “علی! یہ مچھلی کیا کر رہی ہے؟” علی نے مسکراتے ہوئے کہا، “یہ مچھلی اپنے دانت صاف کر رہی ہے، جیسے ہم اپنے دانت صاف کرتے ہیں، ویسے ہی یہ بھی اپنے دانتوں کا خیال رکھتی ہے۔”

احمد نے سوال کیا، “یہ کیسے؟ اس کے ہاتھ تو نہیں ہیں؟” علی نے بتایا، “اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ایک چھوٹی مچھلی کو ڈیوٹی دی ہے، جو شارک کے دانتوں میں پھنسے کھانے کے ذرات کھا کر واپس آ جاتی ہے۔”

احمد نے حیرت سے پوچھا، “کیا شارک اس مچھلی کو کھا لیتی ہے؟” علی نے کہا، “نہیں احمد، شارک تمام مچھلیوں کو کھاتی ہے، سوائے اس مچھلی کے۔”

احمد نے اپنی ماما سے سنا تھا کہ دانتوں کی صفائی انسانوں کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔ “ماما کہتی ہیں کہ اگر ہم اپنے دانت صاف نہیں کریں گے تو وہ خراب ہو جائیں گے اور ہمیں درد ہوگا۔”

علی نے احمد کو بتایا، “یہ تو سچ ہے، ہمارے پیارے نبی ﷺ بھی دانتوں کی صفائی کا بہت خیال رکھتے تھے۔ آپ ﷺ نے مسواک کرنا اپنی سنت بنائی تھی۔ مسواک سے نہ صرف دانت صاف ہوتے ہیں، بلکہ منہ کی خوشبو بھی خوشگوار ہوتی ہے۔”

احمد نے کہا، “پھر ہم بھی مسواک کریں گے جیسے نبی ﷺ کرتے تھے۔” اور دونوں بچوں نے عہد کیا کہ وہ روزانہ اپنے دانت صاف کریں گے اور مسواک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔

جانئے کہ شارک مچھلی اپنے دانت کیسے صاف کرتی ہے اور دانتوں کی صفائی کی اہمیت کے بارے میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنت۔ احمد اور علی کی دلچسپ کہانیپڑھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں