55

پبلک ریلیشن کاپی رائٹنگ

تحریر شئیر کریں

 پبلک ریلیشن کاپی رائٹنگ اس کا مقصد کیا ہے؟اور یہ کیسے کام کرتی ہےَ

پبلک ریلیشنز کاپی رائٹنگ کی تعریف

پبلک ریلیشن (PR) کاپی رائٹنگ ایک اسٹریٹجک تحریری عمل ہے جس کا مقصد کسی برانڈ، تنظیم، یا فرد کی ساکھ اور مثبت امیج کو مؤثر انداز میں عوام، میڈیا، اور اسٹیک ہولڈرز تک پہنچانا ہوتا ہے۔ یہ تحریر پریس ریلیز، آرٹیکلز، بلاگز، سوشل میڈیا پوسٹس، اور دیگر مواصلاتی مواد کی شکل میں ہو سکتی ہے، جس کا بنیادی ہدف عوامی شعور بیدار کرنا، اعتماد قائم کرنا اور برانڈ کو مستند اور معتبر بنانا ہوتا ہے۔

اس کے زریعے لوگوں سے انٹرایکٹ کیا جاتا ہے جس کا کوئی نا کوئی مقصد ہوتا ہے وہ مقصد اپنی پراڈکٹ کی تشہیر اور سیلنگ ہے۔یا پھر خود کی پرموشن ہے جیسا کہ اکثر لکھاری وغیرہ کرتے ہیں۔اگر سروسز دے رہے ہیں جیسا کہ میں قرآن ٹیچر ہوں تو میری انٹر ایکشن لوگوں کے ساتھ اپی سروس کے بارے میں ہوگی،
سب سے پہلے کیا کرنا ہے؟اگر آپ کسی پرڈاکٹ کے لئے کاپی لکھنی ہے تو سب سے پہلے کلائنٹ کی ویب ساءیٹ پہ جائیں اس کا لوگو کاپی کریں،اس کے لیئے امیج ویڈیو جو بھی ڈیزائن کرنا چاہیں کریں،پھر ایک جاندار سی کاپی دماغ لڑا کر لبنی کی طرح لکھیں،پھر اگلے مرحلے پہ اسے پرموٹ کریں ،جی ہاں زیادہ خوش نا ہوں کہ کاپی لکھ کر سینڈ کر دی اور کام ختم،آپ نے اسے پرموٹ بھی کرنا ،کیونکہ کاپی رائٹر کا کام صرف کاپی لکھنا نہیں بلکہ اسے پرموٹ بھی کرنا ہے جیسا کہ ڈیجیٹل مارکیٹر اپ کے برانڈ کی تشہیر کرتا ہے اور کاپی رائٹر کاپی کی پرموشن کرتا ہے۔

کاپی راءٹنگ کی اہمیت

“Nobody reads ads. People read what interests them. Sometimes it’s an ad.”
ہاورڈ گوسایج (Howard Gossage)

(کوئی اشتہارات نہیں پڑھتا۔ لوگ وہی پڑھتے ہیں جو ان کی دلچسپی کا باعث ہو۔ کبھی کبھار وہ کسی اشتہار میں بھی دلچسپی لے لیتے ہیں۔)

یہ قول پبلک ریلیشن کاپی رائٹنگ پر بھی لاگو ہوتا ہے، کیونکہ اگر تحریر قاری کے لیے دلچسپ اور بامقصد نہ ہو، تو وہ محض ایک عام اشتہار بن کر رہ جائے گی اور لوگ اسے نظر انداز کر دیں گے۔

پبلک ریلیشن کاپی ایسے لکھی جاتی ہے اسے لکھ کر ایڈیٹ کرکے رکھ پھر کینیوا پہ جا کر اسے اسے ایڈیٹ کر کے لوگو وغیرہ لگا کر جس کے لئے کاپی لکھ رہے اس کی اچھی سی پوسٹ بنا لیں،شاندار اور جاندار بھی تاکہ لوگ دیکھنے اور پڑھنے پہ مجبور ہو جائیں۔اس کی ویڈیو بھی بنانی ہے اور اسے سوشل میڈیا پہ تشہیر کرتے جانا ہے linkedin,face book,twitter,plurk,redit وغیرہ پہ جا کر لنکس لگانے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سے زیادہ پرموشن ہو سکے۔

ٹارگٹ آڈینس کی درست شناخت ہر کامیاب پیغام رسانی کی بنیاد ہے۔ اگر آپ اپنی آواز صحیح لوگوں تک نہیں پہنچا رہے، تو ساری محنت بے اثر ہو سکتی ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے کسی کالج کے باہر کھڑے ہو کر کسی ایسی چیز کی تشہیر کریں، جس میں وہاں کے طلبہ کی دلچسپی ہی نہ ہو۔ درست مقام پر، درست سامعین کے سامنے، مؤثر انداز میں پیغام پہنچانا وہ پہلا اور سب سے اہم قدم ہے جو کسی بھی مہم یا کاروبار کی کامیابی طے کرتا ہے۔

اگر کاپی پرموشن کرتے ہوئے متعلقہ میڈیا سے کوئی کمنٹ آتا ہے اس کا جواب دینا بھی کاپی رائٹر کاکام ہے  صرف کاپی لکھنا نہیں پرموٹ بھی کرنا اور سوالوں کے جواب یعنی کسٹمر کے مسائل کو حل بھی کرنا ہے ذہن نشین کرتے جائیں،صرف ایک کاپی آپ کو اتنا پرموٹ کر سکتی ہے کہ آپ کی سوچ ہے لہذا ایک اچھا کاپی رائٹر بننے کے لئے وہ سارے گر سیکھیں جن سے ہم ایک قیمتی انسان ہی نہیں بزنس پرموٹر بھی بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں