404

کرونا عید

تحریر شئیر کریں

تحریر:روبینہ شاہین

کیا بنا رہی ہو ابیہا۔۔۔اسکی اکلوتی سہیلی نے عید کے لیے گلے ملتے ہی بے ساختہ پوچھا تھا۔”خبثہ”۔۔۔ہیں اں۔۔۔۔یہ کس بلا کا نام ہے یہ سعودی عرب کی مشہور ڈش ہے۔۔ثانیہ مارے تجسس اور اشتیاق سے گرمی کی پرواہ۔کیے بغیر کچن میں جا پہنچی جہاں ابیہا کا “خبثہ” تیار ہو رہا تھا۔جب کچن پر نظر پڑی تو چاول بگھوۓ ہوۓ سامنے پڑے تھے۔جبکہ گوشت کو بھونا جا رہا تھا۔ثانیہ کے زرا سا غور کرنے پہ جو ہنسی کا فوارا اسکے منہ سے نکلا اس نے ابیہا تو کیا سارے گھر کو حیران کم اور پریشان زیادہ کر دیا۔اسے تم “خبثہ” کہہ رہی پگلی ہم اسے” مٹن پلاؤ” کہتے ہیں۔ابیہا کو اس کا مزاق اڑانا ایک آنکھ نا بھایا پر عید کی وجہ سے وہ چپ چاپ پی گئ۔
۔۔۔ابیہا اپنی عزیز از جان سہیلی کے لیے کوئی منفرد سی انٹرنیشنل ڈش بنانا چاہتی تھی۔جبھی رات اس نے انٹرنیٹ سے بطور خاص سیکھی تھی۔اور آج بنا بھی لی۔
۔۔۔۔
ثانیہ اسکی امی اور بہنوں کے ساتھ ڈرائنگ روم میں کرونا کرائسس پہ آہیں بھر رہیں تھیں جبکہ ا بیہا تن دہی سے اپنی ڈش کی تیاری میں مصروف تھی۔ڈش اپنے اختتامی مراحل میں تھی۔دیسی گھی کا بھگار لگاتے ہوۓ ابیہا نے اسکی خوشبو کو اپنے اندر اتارا…اور ایک انہونی سی خوشی محسوس کی جیسے کوئی انوکھی چیز دریافت کر لی ہو،اب وہ ایڈیسن تو تھی نا کہ بلب بنا کہ خوش ہوتی،اسکے پاس خوش ہونے کے لیے یہی انوکھے کام تھے۔کبھی کوئی ریسپی ٹرائی کر لی تو کبھی کچن گارڈننگ میں کچھ اگا لیا۔تو کبھی پینٹنگ بنا لی تو کبھی ڈائری لکھ لی۔۔۔
یہ سارے کام اسے بہت مزہ دیتے اور وہ کسی کی باتوں کی پرواہ کیے بغیر جی بھر کر انجواۓ کرتی۔ ۔۔
۔۔۔۔۔
مٹن پلاؤ کہنے والی ثانیہ نے جب پہلا لقمہ لیا تو ٹیسٹ انوکھا محسوس ہوا اور ٹیسٹی بھی،اس نے جی بھر کر کھایا اور دل کھول کر ابیہا کی تعریف بھی کی۔ابیہا مطمئن سی تعریف سمیٹ رہی تھی جب اس نے اپنی چھوٹی بہن کے سوال پر بتایا۔۔آصل میں ہماری قومی ڈش بریانی “خبثہ “،”حنسف “یہ لبنان کی ہر دل عزیز ڈش ہے جو گوشت اور چاول سے بنائی جاتی ہےکا چربہ ہے۔بریانی کا موجد انڈیا کو مانا جاتا ہے جبکہ اس میں صرف چکن ڈال کر اسے منفرد بنا دیا گیا ہے ورنہ یہ ہے مسلم دنیا کی ڈش ایویں انڈیا نے یہ اپنے نام کروا رکھی ہے۔ابیہا کی بات پرثانیہ نے بھر پور داد دی کہ پودے تو پودے کھانوں تک کی اتنی باریک جانکاری جناب کو معلوم ہے۔
۔۔۔۔وہ ایسی ہی تھی ہر چیز کی گہرائی میں جانے والی،بال کی کھال اتارنے والی۔۔۔پودوں جڑی بوٹیوں تک کے خاندان انکے نام سلسلہ نسب تک اسے پتہ ہوتا تھا۔کونسا پھل کس ملک سے آیا اور اسکی برادری میں کون سے پھل پاۓ جاتے ہیں اسے سب پتہ ہوتا۔
۔۔۔۔۔۔۔
ثانیہ اور ابیہا نے بقرہ عید کا تیسرا دن بھر پور طریقے سے منا یا۔اور لاک ڈاون ہونے کی گھٹن کو بالکل بھلا دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں