بچوں کے گردے کیوں فیل ہو رہے ہیں؟
تمام والدین لازمی توجہ دیں
یہ ایک انتہائی سنجیدہ اور خطرناک مسئلہ ہے جو دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ کئی والدین اس بات سے بے خبر ہیں کہ ان کے اپنے گھر میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی لاپرواہیاں ان کے بچوں کے گردوں کو تباہ کر رہی ہیں۔ اگر بروقت توجہ نہ دی گئی تو یہ خاموش قاتل بن کر بچے کی زندگی چھین سکتا ہے۔
بچوں کے گردے فیل ہونے کی وجوہات
بازاری چپس، کولڈ ڈرنکس اور فلیورڈ جوسز کا زیادہ استعمال بچوں کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔ ان اشیاء میں موجود مصنوعی رنگ، نمک اور کیمیکل گردوں پر بوجھ ڈالتے ہیں۔
کم پانی پینا بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ بچے دن بھر کھیلتے ہیں، لیکن اگر انہیں مناسب مقدار میں پانی نہ ملے تو گردوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
اینٹی بایوٹکس کا غلط استعمال ہر چھوٹے بخار یا انفیکشن پر اینٹی بایوٹک دے دینا گردوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
پیشاب روکنے کی عادت بھی گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ بہت سے بچے اسکول یا کھیل کے دوران پیشاب روکتے ہیں جس سے انفیکشن ہو سکتا ہے۔
غیر معیاری پینے کا پانی بھی خطرناک ہے۔ آلودہ پانی میں موجود جراثیم گردوں کے انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔
گردے فیل ہونے کی علامات
بار بار پیشاب آنا یا روک روک کر آنا
پیشاب میں جھاگ یا خون آنا
آنکھوں یا ٹانگوں میں سوجن
بچے کا چڑچڑا پن اور تھکن
بھوک میں کمی یا پیٹ درد
بچوں کے گردوں کو محفوظ رکھنے کی احتیاطی تدابیر
بچوں کو صاف پانی پینے کی عادت ڈالیں اور روزانہ کم از کم 6 سے 8 گلاس پانی کی نگرانی کریں
جنک فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور تیز مصالحے سے پرہیز کرائیں
بچوں کو پیشاب روکنے سے روکیں اور ٹائم پر واش روم بھیجیں
کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں
سال میں ایک بار بچوں کے خون اور پیشاب کی رپورٹس ضرور چیک کروائیں
آپ کی معمولی سی توجہ آپ کے بچے کی پوری زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ گردہ ایک خاموش عضو ہے، جو نقصان کے آثار ظاہر کیے بغیر کام کرتا ہے۔ لیکن جب یہ خراب ہوتا ہے تو اس کا علاج مہنگا اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔ آج سے ہی احتیاط کیجیے تاکہ کل آپ کو پچھتانا نہ پڑے۔
یہ معلومات اپنے دیگر دوستوں، رشتہ داروں اور والدین تک ضرور پہنچائیں۔ ہو سکتا ہے آپ کی جانب سے کیا گیا ایک شیئر کسی معصوم بچے کی جان بچا لے۔
—