سلیکا جیلی کے خفیہ استعمال کے طریقے
اکثر جب ہم نئے جوتے، پرس یا الیکٹرانکس کا سامان خریدتے ہیں تو اس میں ایک چھوٹا سا سفید پیکٹ ہوتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے “Do Not Eat”۔ زیادہ تر لوگ بغیر سوچے سمجھے اسے کچرے میں پھینک دیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ چھوٹا سا پیکٹ، جس میں سیلیکا جیل ہوتا ہے، آپ کے روزمرہ کے کئی مسائل کا سستا اور مؤثر حل ہو سکتا ہے؟
سیلیکا جیل دراصل نمی کو جذب کرنے والا مادہ ہے۔ یہ چھوٹے کرسٹل آپ کے قیمتی سامان کو نمی سے بچانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
1. موبائل یا الیکٹرانک گیجٹس بچائیں:
اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو فوری طور پر بند کر کے اسے سیلیکا جیل کے پیکٹس کے ساتھ کسی ایئرٹائٹ جار میں رکھیں۔ یہ نمی کو جذب کر کے ڈیوائس کو بچا سکتا ہے۔
2. زیورات اور پرانی تصویریں محفوظ رکھیں:
زیورات اور تصویریں اکثر نمی سے خراب ہو جاتے ہیں۔ سیلیکا جیل کے چند پیکٹس کو ان کے ڈبوں میں رکھیں اور انھیں زنگ یا پیلاہٹ سے بچائیں۔
3. بیگ اور جوتے کی بو ختم کریں:
پرانے یا بند بیگز اور جوتوں میں نمی سے بو پیدا ہو جاتی ہے۔ سیلیکا جیل کے پیکٹس رکھنے سے یہ بو کم ہو سکتی ہے۔
4. موسم برسات میں کمرے کی نمی کم کریں:
چھوٹے سائز کے کپڑوں یا کتابوں کے شیلف میں سیلیکا جیل رکھنے سے نمی کا اثر کم ہو جاتا ہے۔
5. بیج یا مصالحے خشک رکھیں:
کچن میں سیلیکا جیل کو مصالحوں یا بیجوں کے جار میں رکھ کر انھیں نم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے (لیکن براہ راست نہ لگنے دیں)۔
احتیاط:
سیلیکا جیل کھانے کے قابل نہیں، بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔
سلیکا جیلی کے خفیہ استعمال کے طریقے