60

رزق میں اضافے کیسے کریں؟

تحریر شئیر کریں

رزق میں اضافے کیسے کریں؟

ایک چھوٹا سا عمل جو زندگی بدل سکتا ہے

بہت سے لوگ پوچھتے ہیں: “کامیابی کیسے ملی؟ حالات کیسے بدلے؟”
اور اکثر جواب صرف ایک جملہ ہوتا ہے: “اللہ نے کرم کیا”
مگر اس کرم کو جذب کرنے کا ایک راز ہوتا ہے — جو آج ہم آپ سے شیئر کر رہے ہیں۔

یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کراچی کی گلیوں میں دو وقت کی روٹی کے لیے محنت کرتا تھا۔ ایک عام ملازم، محدود وسائل، معمولی سا کرایے کا گھر، مگر دل بڑا تھا۔
شادی ہوئی، ذمہ داریاں بڑھیں، مگر دل کی نرمی کم نہ ہوئی۔
پڑوسیوں کی مدد، خاموشی سے خدمت، اور اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر دوسروں کو دینا — یہ ان کی عادت تھی۔
پھر ایک دن کسی نے کہا:
“کامیابی چاہتے ہو؟ صرف ایک عمل لازم کر لو!”
اور وہ عمل کیا تھا؟
یہ عمل نہ کوئی خاص دعا، نہ وزیفہ، نہ دن رات کی مشقت — بس ایک چھوٹا سا عمل جو دہلیز پر قسمت بدلنے کا ذریعہ بن گیا۔
عمل یہ ہے:
جب بھی گھر سے باہر نکلیں یا واپس آئیں (چاہے صرف دہلیز پار کرنی ہو)،
“﷽” پڑھیں
قدم رکھتے ہوئے اسلام علیکم ورحمتہ اللہ کہیں
درود شریف پڑھیں
سورہ اخلاص پڑھیں
اگر بھول جائیں تو واپس باہر جائیں، یہ پڑھیں، اور پھر گھر میں داخل ہوں۔
یہ عمل انہوں نے مستقل کیا، خلوص سے کیا، یقین سے کیا۔
پھر کیا ہوا؟
وقت گزرتا گیا —
نوکری بہتر ہوئی
اپنے انسٹیٹیوٹ کا آغاز کیا
گاڑی، بنگلہ، کاروبار
اور آخرکار نیویارک میں رہائش
اب وہ شخص صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی راستے کھول رہا ہے۔
آج جب میں، ایک سابقہ پرائیویٹ اسکول ٹیچر، ان کی آن لائن کلاسز میں شامل ہوتی ہوں اور یہ عمل روز کرتی ہوں — تو میں خود گواہ ہوں کہ برکت صرف کمائی میں نہیں، دل کے سکون، تعلقات کی بہتری اور زندگی کی آسانیوں میں بھی آتی ہے۔
ایک نئی سوچ: روم ٹو روم بھی برکت ممکن!
میں نے سر سے پوچھا:
“کیا یہ عمل کمرے سے کمرے میں جاتے وقت بھی کیا جا سکتا ہے؟”
انہوں نے مسکرا کر کہا:
“کیوں نہیں؟ رب کی رحمت کی کوئی حد نہیں۔”
اب میں گھر میں بھی ہر کمرے میں داخل ہوتے وقت یہ پڑھتی ہوں۔
اور میری زندگی میں جو سکون، آسانی اور رزق آیا ہے — وہ ناقابلِ یقین ہے۔
اگر آپ جاب تلاش کر رہے ہیں، پریشان ہیں، یا چاہتے ہیں کہ زندگی میں برکت ہو — تو یہ عمل صرف عمل نہیں، روزگار ہے، رزق ہے، اور روح کا سکون بھی ہے۔
رزق صرف پیسے کا نام نہیں، عزت، رشتے، اور اطمینان بھی اللہ کی دین ہے۔
اس دہلیز پر پڑھی گئی بسم اللہ، سلام، درود اور اخلاص شاید آپ کی قسمت کا دروازہ کھول دے۔
آج سے آغاز کریں — اور کل خود فرق دیکھیں۔

رزق میں اضافے کیسے کریں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں