117

پاوں کی مالش

تحریر شئیر کریں

پاوں کی مالش

سونے سے پہلے صرف تین منٹ کی ایک عادت… اور زندگی بھر کا سکون

کبھی سوچا کہ نیند کی گولیوں سے نجات، جوڑوں کے درد میں آرام، معدے کے مسئلے کا حل، ذہنی دباؤ میں کمی اور بچوں کی بہتر صحت کا راز ایک چھوٹے سے عمل میں چھپا ہو سکتا ہے؟

یہ عمل ہے: پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگانا

یہ صرف ٹوٹکہ نہیں، ایک آزمودہ راز ہے جو نسلوں سے چلتا آ رہا ہے

ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے نانا 87 سال کی عمر میں دنیا سے گئے، نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ دانت گرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں کلکتہ میں ریلوے لائن پر مزدور تھا تو ایک سیانے نے کہا کہ سوتے وقت تلووں پر تیل لگایا کرو۔ بس وہی عمل میری طاقت اور صحت کا راز بن گیا

ایک لڑکی نے بتایا کہ اس کی والدہ نے بچپن میں یہی عمل روز کروایا، اس سے ان کی نظر بہتر ہو گئی۔ کسی اور نے کہا کہ معدے کی پرانی خرابی صرف دو دن کے عمل سے ختم ہو گئی

چترال میں ایک تاجر ہوٹل میں سو نہ پایا۔ بوڑھے چوکیدار نے سرسوں کا تیل لا کر کہا، تلووں پر مالش کرو۔ مالش کی اور فوراً گہری نیند آ گئی

ایک ماں نے بتایا کہ وہ روز اپنے بچوں کے پاؤں پر تیل لگاتی ہیں۔ بچے نہ صرف خوش رہتے ہیں بلکہ بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں

کسی نے زیتون کے تیل سے پاؤں کی مالش کی اور پاؤں کا درد جاتا رہا۔ ایک خاتون نے کہا وہ تھائرائیڈ کی مریضہ تھیں، مسلسل درد میں رہتی تھیں، مگر تلووں کی مالش سے بہت فرق پڑا

ایک اور صاحب نے بتایا کہ مجھے کمر میں سخت درد تھا، جب سے تلووں پر تیل لگانا شروع کیا ہے، درد میں کمی آئی اور نیند بھی بہتر ہوئی

ایک شخص کو بواسیر اور قبض کا مسئلہ تھا۔ ایک حکیم نے مشورہ دیا کہ سونے سے پہلے تلووں، ہتھیلیوں اور ناخنوں پر تیل لگاؤ۔ ناف میں بھی چند قطرے تیل ڈال لو۔ اس نے عمل کیا اور واضح فرق محسوس کیا

یہ عمل صرف تجربہ نہیں، بلکہ سائنس سے بھی ثابت شدہ ہے۔ قدیم چینی طریقہ علاج کے مطابق پاؤں کے تلووں میں تقریباً سو اہم نقاط ہوتے ہیں جنہیں دبانے یا مالش کرنے سے جسم کے مختلف اعضا کو سکون ملتا ہے۔ ان پوائنٹس پر مالش کرنے سے نیند بہتر ہوتی ہے، نظام ہاضمہ متوازن ہوتا ہے، ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے اور جسمانی تھکن کم ہوتی ہے۔ اس طریقہ کو دنیا بھر میں فٹ ریفلیکسولوجی کہا جاتا ہے اور اسے علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے

رات سونے سے پہلے کوئی بھی تیل جیسے سرسوں، زیتون یا ناریل استعمال کریں۔ دائیں پاؤں کے تلوے پر تین منٹ اور بائیں پاؤں کے تلوے پر تین منٹ مالش کریں۔ چاہیں تو ہلکی سی مالش پاؤں کی انگلیوں اور ایڑیوں پر بھی کریں۔ ناف میں تین سے چار قطرے تیل ڈالنا مفید ہے۔ ناک کے اندر بھی انگلی سے ہلکا سا تیل لگانا فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ عمل بچوں پر بھی اتنا ہی مؤثر ہے

ہم روز سر میں کنگھی کرتے ہیں، دانت صاف کرتے ہیں، کپڑے بدلتے ہیں۔ تو سونے سے پہلے تلووں پر تیل لگانا کیوں نہ معمول بنا لیں؟ صرف چند قطرے تیل، چند لمحے مالش… اور زندگی آسان

اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، اور اس عمل کو معمول بنا کر سکون بھری زندگی گزاریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں