کدو کا آملیٹ
کدو کا رایتہ,کدو کےکوفتوں کے بعد حاضر خدمت ہےکدو کا آملیٹ
کدو کا نام آتے ہی دل خوش سے بھر جاتا ہے۔ میں کدو لَوَر ہوں، کیونکہ یہ میرے پیارے نبی ﷺ کو بھی بہت پسند تھا۔
اور جب حضور ﷺ کو کوئی چیز پسند ہو، تو وہ عام نہیں رہتی وہ سنت بن جاتی ہے، شفا بن جاتی ہے۔
آپ ﷺ نے کئی مواقع پر کدو کھایا اور پسند فرمایا۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ نبی ﷺ کھانے میں کدو کے ٹکڑے تلاش کر کے کھاتے تھے۔
اب جدید سائنس بھی یہی کہتی ہے کہ کدو دل، دماغ، جلد، اور آنکھوں کے لیے بے حد مفید ہے۔اور سپر فوڈ ہے.
اس میں موجود وٹامن A، C، E، آئرن، زنک، میگنیشیم اور فائبر جسم کو توانائی دیتے ہیں۔
کدو کولیسٹرول کم کرتا ہے، شوگر متوازن رکھتا ہے، اور ہاضمہ درست کرتا ہے۔
کدو کے فوائد
دل کو طاقت دیتا ہے
دماغ کو سکون دیتا ہے
جلد کو نرمی بخشتا ہے
شوگر اور کولیسٹرول کم کرتا ہے
معدہ مضبوط کرتا ہے
مدافعتی نظام بہتر بناتا ہے
—
میرا دعوی ہے جو کدو نویں کھاتے نہیں کھاتے انکو ریسپیاں بدل بدل کر کھلایں
“کدو کا آملیٹ”
اجزاء:
درمیانے سائز کا کدو: ایک چھوٹا حصہ
ٹماٹر: 1 عدد (باریک کٹا ہوا)
پیاز: 1 عدد (چوپ کی ہوئی)
ہری مرچ: 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
لہسن ادرک کا پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ: چوتھائی چائے کا چمچ
نمک: حسبِ ذائقہ
لال مرچ: حسبِ ذائقہ
انڈا: 1 عدد
دیسی گھی: 1 سے 2 چمچ (تلنے کے لیے)
ترکیب:
ایک درمیانے کدو کا چھوٹا حصہ لے کر کدو کش کر لیں۔
اس میں ٹماٹر، پیاز اور ہری مرچ چوپ کر کے شامل کریں۔
پھر لہسن ادرک کا پاؤڈر، کالی مرچ، نمک اور لال مرچ حسبِ ذائقہ ڈالیں۔
اب ایک انڈا توڑ کر اس سب میں مکس کریں، اور ایک پیالے میں اچھے سے گھول کر مکسچر تیار کریں۔
دیسی گھی گرم کریں اور مکسچر کو ڈال کر آہستہ آنچ پر تل لیں۔
جب ایک طرف سے سنہری ہو جائے تو پلٹ کر دوسری طرف سے بھی پکائیں۔
بس تیار ہے سنتِ رسول ﷺ سے جڑی ہوئی کدو کا آملیٹ —
نہایت نرم، غذائیت سے بھرپور، اور محبتِ نبوی ﷺ سے معطر!
—
کدو کا آملیٹ
				







