ایمن خان کا شمار پاکستانی شوبز کی ان فنکاروں میں ہوتا ہے۔جنہوں نے اوائل عمری سے ہی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دئے اور چھوٹی سی عمر میں ہی شادی کر کے ایک کیوٹ سی بیٹی کی ماں بھی بن چکی ہیں۔
جہاں تک ایمن منیب کی مقبولیت کی بات ہے تو انکی انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔وہ خوبصورت فیگر کے ساتھ ساتھ سکن اور بالوں کا بھی خوب خیال رکھتیں ہیں۔انھوں نے اپنی سکن اور بالوں کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ ان کا خوب خیال رکھتیں ہیں۔سکن کے لیےایلویرا استعمال کرتیں هیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے فیشل وغیرہ بالکل نہیں پسند کیونکہ اس سے پیپل نکل آتے ہیں۔ہاں پانی پینا سکن کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔
جہاں تک بالوں کی بات ہے تو میں ہفتے میں دو تین بار آئل لگاتی ہوں۔شیمپو وغیرہ بالوں کے مسائل کا حل نہیں ہے۔اس مقصد کے لیے ناریل کا تیل بہت فائدہ مند ہے اور میں وہی استعمال کرتی ہوں۔








