495

ڈائری لکھنا ایک خوبصورت روایت

تحریر شئیر کریں

ڈائری لکھنا ایک خوبصورت روایت

کچھ روایتیں وقت کی دبیز تہہ تلے دب چکی ہیں ۔انہی میں سے ایک ڈائری لکھنا بھی ہے۔ڈائری لکھنا ایک خوبصورت اور سمارٹ روایت ہے۔جیسا کہ عید کارڈ لکھنا۔مگر کچھ دہائیوں سے یہ روایتیں ماضی کا حصہ بنتی جا رہی ہیں۔


ڈائری لکھنا کیوں ضروری ہے؟


کیونکہ یہ دنیا کے ہر کامیاب انسان کی عادت ہے۔جس کے بہت سے فائدے ہیں۔
گول سیٹنگ کے لیے بھی ڈائری لکھنابہت مفید ہے۔گولز لکھنا بذات خود گول سیٹنگ کا حصہ ہے۔


خود کو منظم کرنے میں معاون اور مدد گار


ڈائری خود کو منظم کرنے میں معاون اور مددگار ہوتی ہے۔لکھنے سے انسان خود کا بہتر احتساب کر سکتا ہے۔حدیث مبارکہ ہے کہ وہ انسان ہلاک ہوا جس کا آج اس کے کل سے بہتر نہیں۔یہ سب کیسے پتہ چلے کہ ہم دن بدن اچھے ہوتے جا رہے یا نہیں؟ظاہر ہے لکھنے سے


ڈپریشن کم ہوتا


ڈائری لکھنے سے انسان کا ڈپریشن کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ریسرچ سے پتہ چلتا ہے جب ٹینشنز کو لکھ لیا جاۓ تو پھر اسے کسی اور کو بتانے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔


فوکس ہونا سکھاتی


ڈائری جہاں خود کو مینج کرنا سکھاتی وہی اس کی روزانہ عادت سے فوکس ہونے کی عادت بھی بہتر سے بہتر ہوتی چلی جاتی ہے۔


اچھے دنوں کی یاد


جب انسان بوڑھا ہوجاتا ہے تو ڈائری کھول کر اپنے اچھے وقت کی یاد کو تازہ کر کے پردم محسوس کرتا ہے۔


بہترین دوست


ڈائری بہترین دوست کا کردار ادا کرتی ہے۔جو بات ہم کسی سے بھی نا کہہ سکیں وہ ڈائری سے کہہ سکتے ہیں۔


لکھنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے


ڈائری لکھنے سے جہاں لکھائی بہتر ہوتی وہاں لکھنے کی صلاحیت بھی پیدا ہوتی ہے۔بہت سے ڈائری لکھنے والے آج مصنف بن چکے ہیں۔


وقت کا بہتر استعمال


وقت دو دھاری تلوار کی مانند ہوتا ہے۔اس کا بہتر استعمال ہی کامیابی کی دلیل ہے۔ڈائری لکھنے سے وقت کا بہتر استعمال کرنا آتا ہے۔

ڈائری لکھنا ایک خوبصورت روایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں