احرام خوفو اور اللہ اکبر کی صدا ،دلچسپ وعجیب روداد صرف قلم کتاب پر
جاوید چودھر ی انسپائرنگ پرسنیلٹی ہے۔مسلسل کئ سالوں سے دنیا کو حیران کرتے رہتے ہیں۔کالم نگاری کی دنیا سے ابتداء کی بہترین کالم نگار بنے۔پھر اینکر بنے اور ایکسپریس چینل کو ٹاپ پر پہنچا دیا۔اور موٹیویشنل سپیکر بنے دنیا کو جینے کے گر سکھانے کے ساتھ ساتھ ایک ٹریویلنگ ایجنسی بھی چلا رہے۔مختلف ٹور لے کر کبھی ترکی تو کبھی مصر کی تہذیبیں کنگھال رہے ہوتے ہیں۔
ہمارے آج کا موضوع احرام خوفو کے حوالے سے یے۔احرام خوفو مصر کی تہذیب کا وہ راز ہے جس کی گھتیاں ہر دور میں کھل کر سامنے آتی رہتی ہیں۔اہرام مصر اپنی کمپلیکس تعمیر کے باعث دنیا کے سات عجوبوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ان اہراموں میں خوفو کا اہرام سب سے بڑا ہے۔اپنی تعمیر کے لحاظ سے ہر ہر چیز جداگانہ ہے۔انجینرنگ سے لے کر جیومیڑی اور علم الہیئت تک سب میں منفرد مقام ہونے کی وجہ سے دنیا کے عجائب میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جاوید چودھر ی نے خوفو کے اہرام میں اپنا ایک منفرد تجربہ شئیر کیا ہے۔ان کے مطابق میرے دوست خوفو کے اہرام کی ویڈیو بنانے میں مصروف ہو گۓ اور میں نے اچانک سے اذان دینی شروع کر دی۔کیا فیلنگز تھی وہ فرعون جس کا ذکر قرآن میں موجود ہے۔اپنے تکبر اور بڑائی میں اتنا آگے نکل گیا کہ خداۓ ذوالجلال کو بھی فراموش کر بیٹھا آج اس فرعون کے مقبرے پہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہو رہیں تھیں۔جاوید چودھری کا کہنا ہےکہ یہاں مجھے بہت عجیب چیز دیکھنے میں آئی۔جب میں اللہ اکبر کہتا تو آٹھ بار اس کی صدا واپس پلٹ کر آتی۔۔۔اللہ اکبر۔۔۔۔اللہ اپنے بندوں کو دکھانا چاہتا کہ جتنے مرضی بڑے بن جاؤ۔اہرام تعمیر کر کے لاشیں حنوط کرکے صدیوں محفوظ ہو جاؤ مگر اس رب کی پکار کے آگے تمہاری حثیت خس و خاشاک جیسی ہے۔احرام خوفو اور اللہ اکبر کی صدا میں ایسا کیا تھا؟یقینا یہ بھی احرام مصر کے رازوں میں سے ایک راز ہے جو ممکن ہے وقت اسے کھول دے اور ممکن ہے راز ہی رہے۔