260

حضرت اسماعیل علیہ السلام کے اعزازات

تحریر شئیر کریں

حضرت اسماعیل علیہ السلام کے اعزازات

🔹حضرت اسماعیل علیہ السّلام کے تین اوصاف نہایت صراحت کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔

(1)حضرت اسماعیل کا ایک اعزاز یہ بھی ہے کہ آپ تعمیر کعبہ کے وقت اپنے والد کے ساتھ کام کرواتے رہے۔

(2)حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے کو وعدے کی پاسداری سکھائی اس لیے یہ خوبی ان میں بدرجہ اتم۔موجود تھی۔

(3)آپؑ نے ہمیشہ حق کی تلقین کی نماز اور زکوتہ۔کا حکم دیتے تھے۔

اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک میں فرماتے ہیں

’’ (اے نبیؑ)کتاب میں اسماعیلؑ کا بھی ذکر کیجیے۔بے شک، وہ وعدے کے سچّے اور (ہمارے)بھیجے ہوئے نبی تھے اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کی تعلیم دیتے تھے اور وہ اپنے پروردگار کے ہاں پسندیدہ(برگزیدہ) تھے۔‘‘ (سورۂ مریم 54:55)

حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولادحضرت اسماعیل علیہ السّلام کی دوسری اہلیہ، سیّدہ بنت مضاض سے آپؑ کے بارہ لڑکے ہوئے۔ سب کے سب اپنی قوم کے سردار بنے اور ہر ایک نے الگ الگ بستیاں آباد کیں ۔ اُن کی اولاد اتنی کثیر تعداد میں بڑھی کہ حجاز سے نکل کر شام، عراق اور یمن تک پھیل گئی۔

محمّد بن اسحاق ؒنے حضرت اسماعیل علیہ السّلام کے بیٹوں کے نام یوں ذکر کیے ہیں۔ نابت، قیدار، ادبیل، میشا، مسمع، ماش، دوما، اُدد، وطور، نبش، طیما اور قیدما۔ اہلِ کتاب نے اسی طرح یہ نام اپنی کتابوں میں ذکر کیے ہیں۔

حجازِ مقدّس (مکہ،مدینہ)کے تمام عرب ، حضرت اسماعیل علیہ السّلام کے دو صاحب زادوں یعنی قیدار اور نابت کی اولاد میں سے ہیں۔(ابنِ کثیر)گھوڑے پر سب سے پہلے سواریمؤرخین نے لکھا ہے کہ دنیا میں سب سے پہلے جس نے گھوڑے پر سواری کی اسے سدھایا وہ حضرت اسماعیل ہی تھے اس سے قبل گھوڑا ایک اکھڑ جانور تھا۔

ہم سب حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا سے ہیں

حضرت عبداللہ بن عُمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا’’ گھوڑوں کو اپنائو اور ان پر سواری کرو۔ بے شک یہ تمہارے باپ، حضرت اسماعیل علیہ السّلام کی میراث ہے۔‘‘(قصص الانبیاء۔ابنِ کثیر)

عربی کے علاوہ، آپؑ کو قبطی اور عبرانی زبان پر بھی عبور حاصل تھا۔حضرت اسماعیل علیہ السلام کی حضرت اسماعیل علیہ السّلام نے 137سال کی عُمر میں وفات پائی۔

حضرت اسماعیل علیہ السلام کے اعزازات میں سے ہے کہ ان کا ذکر

قرآنِ کریم میں مقامات پر آیا ہے۔
سورۃ البقرہ کی آیات136,133,127,125 ،140،
سورہ آلِ عمران کی آیت 84،
سورۃ النساء کی آیت 163،
سورۂ انعام کی آیت 86،
سورۂ ابراہیم کی آیت 39،
سورۂ مریم کی آیت 54،
سورۃ الانبیاء کی آیت 85اور سورۂ ص کی آیت نمبر 48میں آپؑ کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں