278

ابتداء ہے اسماعیل علیہ السلام

تحریر شئیر کریں

آج پاکستان میں یوم عرفہ منایا جا رہا ہے۔اس دن کی فضیلت کے لیے یہی کافی ہے کہ اس دن اللہ عزوجل آسمان دنیا سے دن کے وقت تشریف لاتا اور فرماتا ہے کوئی یے جو مانگے میں اس کی دعا قبول فرماوں۔یہ واحد دن ہے جب سال میں ایک مرتبہ اللہ کی تشریف آوری عرش بریں سے زمین پر ہوتی ہے وگرنہ رات کے تیسرے پہر ہر رات کو نزول ہوتا ہے۔لہذا یوم عرفہ کو جانیں پہچانیں اس کی بدولت اپنے روحانی درجات بلند فرمائیں۔

یوم عرفہ دعاوں کی قبولیت کا دن ہے۔زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگیں۔دنیا و آخرت کی بھلائی کی دعائیں۔اپنی اور اپنے پیاروں کی۔مغفرت اور روحانی ترقی کی دعائیں اس بات کو جدید سائنس بھی تسلیم کر چکی ہے کہ سب سے زیادہ ذہین انسان وہ ہوتا ہے جو روحانی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔لہذا یوم عرفہ روحانی بلندیوں کا دن ہے اس دن کیے گیے اعمال میں سرفہرست دعا ہے۔دعا دعا اور دعا۔۔۔۔۔

امام اوزاعی یوم العرفہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ سلف میں ایسے لوگ بھی موجود تھے جو اپنی خاص ارضیوں کے لیے یوم۔عرفہ کا انتظار کیا کرتے تھے اور پھر اسی دن رب کے حضور ان عرضیوں کو پیش کیا جاتا تھا۔آپ صل اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے خیر الدعا دعاء یوم العرفہ (البانی)سب سے بہترین دعاء روزعرفہ کی دعا ہے۔

حضرت اسماعیل علیہ السلام کے اعزازات

جہاں تک ذالہج کی بات ہے تو ذوالہج اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے۔سال کا آخری مہینہ بھی قربانی ہے۔اور پہلا مہینہ۔محرم بھی قربانی ،یہ بھی دس کو اور وہ بھی دس کو،ان پر بھی درودو سلام۔اور ان پر بھی درودو سلام ،ایک طرف اسماعیل علیہ السلام کٹ مرنے کو تیار تو دوسری طرف آل اسماعیل علیہ السلام کا ایک درخشندہ ستارہ امام حسین رضی اللہ عنہ اپنا سر کٹوا رہے ہیں۔

یہ بھی نبی کا لال وہ بھی نبی کا لال ،ایک شہید عظیم دوسرا مذبح عظیم ،ایک وعدہ نبھا رہا تو دوسرا خواب،ایک صبر کی انتہا تو دوسرا ابتداء،ایک نے قربانی دے کر کعبے کو بچایا اور دوسرے نے بنایا۔

قربانیوں کی عظیم داستاں بقول اقبال نہایت اس کی ہے حسین ابتداء ہے اسماعیل علیہ السلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں