423

پانی کے بارے میں حیرت انگیز معلومات

تحریر شئیر کریں

پانی کے بارے میں حیرت انگیز معلومات جس سے آپ ابھی تک ناواقف ہیں۔جانیے قلم کتاب پر

پانی کیا ہے ایک سیال مائع بے رنگ بے بے ذائقہ مگر اس کی وجہ سے زندگی میں رنگ ہیں۔زندگی کا باعث ہے۔پانی کے بغیر حیات ممکن نا ہوتی۔پانی واحد شے ہے جو تینوں براعظموں میں پائی جاتی ہے۔
قرآن جو کتاب ہدایت ہے آج سے چودہ سو سال پہلے بتا چکی ہے کہ “وجعلناالماء کل شیء ہم نے پانی سے ہر جاندار کو زندہ کیا”(30:21)پانی کا ذکر قرآن میں تریسٹھ بار آیا ہے۔پانی اللہ کی بیش بہا نعمت ہے۔

جدید سائنس اور پانی

ساتویں صدی عیسوی میں یہ نظریہ جنم لیا کہ ہر چیز کو پانی سے زندہ کیا گیا ہے۔جو قرآن کی تصدیق کرتا ہے۔اور اس کی حقانیت کا ثبوت بھی۔قرآن کے ماننے والوں کو سائنس کی ضرورت نہیں ہے مگر سائنس بھی اگر قرآن کے اصولوں کی مواقفت کرے تو اس سے یقین۔کرنے والوں کے یقین میں اضافہ یوتا چلا جاتا ہے۔
سائنس کے مطابق ازمین کا ستر فیصد حصہ پانی سے ڈھکا ہوا ہے۔اور اسے زندہ رہنے کے لیے پانی کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔وہ خوراک کے بغیر ایک ماہ جی سکتا مگر پانی کے بغیر کچھ دن میں ہی مر جائے گا۔

کائنات میں موجود پانی

پانی کی وہی مقدار جو تین ارب سال پہلے موجود تھی آبی چکر کی بدولت وہی پانی ہے جو سمندروں سے بادلوں تک بارش کی طرف زمین پر اور پھر واپس آتا ہے۔ہے نا مزے کی بات!ہم ہیں کہ پانی کی کمی کا رونا روتے رہتے ہیں جبکہ ہمارے ہر طرف پانی پانی اور پانی ہے۔
زمین جو کہ ستر فیصد پانی سے شرابور ہے اس میں کل پانی کی فراہمی کا تخمینہ 326 ملین کیوبک میل ہے۔یعنی ایک کیوبک میل پانی ایک ٹریلین گیلن سے زیادہ ہے۔

اگر کرہ ارض کا سارا پانی امریکہ میں ڈالا جاتا تو یہ نوے میل کی گہرائی کے ساتھ ایک سمندر میں مل کر تمام زمین کو ڈھانپ لیتا۔

فضا اور پانی

سائنس کے مطابق ہر وقت فضا میں تین ہزار ایک مکعب میل پانی ہر وقت موجود رہتا ہے۔جو کہ۔بخارات کی۔شکل۔میں ہوتا ہے اگر یہ سب بارش کیصورت میں ہوتا تو زمین پوری کی پوری ایک ایک انچ پانی میں ڈوب جاتی۔

صرف امریکہ میں بارش کے۔زریعے ہر روز 3.5 سے چار کیوبک میل یعنی۔بارہ ٹریلین گیلن بارش ہوتی ہے۔یعنی بہت زیادہ پانی ۔۔۔جھیلوں سمندروں اور دریاوں میں ساٹھ ہزار کیوبک میل پانی موجود ہے۔جبکہ دو ملین کیوبک پانی کا ذخیرہ زیرزمین موجود ہے۔

سمندری پانی اب آدھے گھنٹے میں صاف

تو ایمان داری سے بتائیں کمی کہاں ہے ۔مینجمینٹ میں یا ہمارے دماغوں میں, جتنا پانی روز اول سے رکھ دیا دیا گیا تھا وہ اب بھی موجود ہے۔وہ الگ بات کہ صاف پانی کی جگہ اب گندے پانی کے ذاخائر وافر مقدار میں ملیں گے۔

پانی کے بارے میں حیرت انگیز معلومات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں