مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے۔اکانومسٹ میگزین کی تہلکہ خیز انکشاف
مہنگائی کا جن ایک ایسا جن ہے جو ہر دور میں بوتل سے باہر سپیڈیں بھرتا نظر آیا ہے۔چاہے وہ ن لیگ کا دور ہو یا پی پی پی کا اور چاہے تحریک انصاف کا۔۔۔
کمر توڑ مہنگائی سے درمیانہ طبقہ غربت جبکہ غریب غربت کی لیکیر سے نیچے آ گئے ہیں۔جو چیز سب سے زیادہ مہنگی ہے اور اس پہ کسی کی نظر نہیں جاتی وہ ہے تعلیم اور اپنا ذاتی گھر بنانا۔۔۔۔
جب کہ روزمرہ ضرورت کی اشیاء جس کے بغیر گزر بسر ممکن نہیں وہ بھی پہنچ سے دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
آج اکانومسٹ میگزین کی خبر نے چونکا دیا ہے اندازہ نہیں تھا کہ بات اتنی آگے بڑھ جائے گی۔
پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا۔مہنگے ترین ممالک کی دوڑ میں چوتھے نمبر پر ہونا ایک ہوشربا اضافہ ہے کہ ہماری اکنانومی کہاں جا رہی ہے ایک ایسی حالت کی طرف جہاں غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔اس فہرست میں ہمسایہ ممالک سولہویں نمبر پہ کھڑا ہے۔جبکہ ٹاپ آف دا لسٹ میں ارجنٹائن ہے۔دوسرے نمبر پہ برازیل اور پاکستان چوتھے نمبر پہ کھڑا ہے۔
مہنگائی کا جن بوتل سے باہر








