پنجاب یونیورسٹی ایشیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی ہے۔تین سال پہلے جس یونیورسٹی کا نمبر 232 تھا اب 145 ویں نمبر پہ آ گیا ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے اس عظیم کامیابی کے پیچھے انتظامیہ کی تحقیقی اور تعلیمی کاوشیں پوشیدہ ہیں۔اس کا کریڈیٹ گڈ گورنس میں۔پوشیدہ ہے۔اس سنہری کامیابی پر ڈاکٹر نیاز احمد نے تمام انتظامیہ اور اساتزہ کو مبارکباد دی ہے جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ڈاکٹر صاحب نے چئرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر خالد محمود کا خصوصی طور پہ ذکر کیا جن کی کوششیں ثمر آور ہوئیں۔
واضح رہے ڈاکٹر خالد محمود کا شمار ان محققین میں ہوتا ہے جن کے تحقیقی مقالے کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی۔امریکہ کی بہترین یونیورسٹی میں ریسرچ کے معیار کو جانچبے کے لیے دنیا بھر سے 81 مقالہ جات اکٹھے کیے گئے جن میں سے ایک ڈاکٹر خالد محمود کا مقالہ تھا جو عالمی رینکنگ میں قابل توجہ ٹھہرا۔۔۔
پنجاب یونیورسٹی ایشیا کی بہترین یونیورسٹی








