نزلہ زکام سے بچاو کے لیے ماسک تیار
آج کی دلچسپ اور عجیب دریافت وہ یہ کہ سعودیہ میں شاہ سعود یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالج آف میڈیسن میں ایک ایسا ماسک تیار کیا گیا ہے جو نزلہ زکام میں مفید اور کار آمد ثابت ہوگا۔
اس دلچسپ اور عجیب ماسک کی ایجاد کا سہرا پروفیسر خالد المالکی کو جاتا ہے۔خالد المالکی نے اس ماسک کو سعودی اتھارٹی انٹلیکچوئل پراپرٹی کی اجازت سے تیار کیا ہے۔
خالد المالکی سے جب اس عجیب اور دلچسپ ماسک کے بارے میں سوال کیا گیا کہ آپ نے یہ کیسے کیا؟
پھول اگانے والا کرونا ماسک تیار
تو انھوں نے جوابا کہا کہ میں نے اس حوالے سے سوچنا شروع کیا کہ ناک سے جو ہوا گزرتی ہے اس کو صاف کیسے کیا جائے تب میں نے دن رات اس حوالے سے سوچا اور پھر ایک ایسے ماسک کی تیاری عمل میں آئی جو نا صرف ناک سے گزرنے والی ہوا کو صاف کرے گی بلکہ نزلہ زکام سے بھی بچائے گی۔اس مفید ماسک کی تیاری یقینا ماسک کی دنیا میں ایک انوکھا قدم ہے جس سے دنیا مستفید ہوگی۔
واضح رہے کی اس سے قبل پھول اگانے والا۔ماسک بھی مارکیٹ میں آچکا ہے جس کے اندر بیج رکھے جاتے ہیں اس ماسک کو زمین۔برد کرنے سے پھول اگتے ہیں۔
نزلہ زکام سے بچاو کے لیے ماسک تیار