صنم چودھری اللہ کے راستے پر
اداکارہ صنم چوہدری نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اہم اعلان کر دیا۔ گھر تتلی کا پر میں اپنے کام سے شہرت پانے والی اس سٹار نے اپنے کیریئر کو۔یکسر نظر انداز کرتے ہوئے کر ‘اللہ کی طرف رخ موڑلیا ہے۔’ جمعرات کو اپنے انسٹاگرام پر صنم نے ایک کلپ شیئر کیا جس میں اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے خاندان کی جانب سے جشن منانے والے سرپرائز کا اشارہ دیا گیا۔ “میرے خاندان نے میرا اس طرح استقبال کیا، اللہ کی طرف رجوع کرنے پر… یہ بہت دل کو چھو لینے والا ہے… شکریہ،”
اگرچہ صنم نے باضابطہ طور پر شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم انہوں نے اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دی ہیں اور صرف چند اپنی شادی کی تقریب میں رکھی ہیں۔ صنم چوہدری نے اللہ کی طرف رخ موڑ لیا۔ میوزک آرٹسٹ سومی چوہان سے شادی کرنے والی صنم نے اپنے انسٹاگرام بائیو کو بھی اداکارہ سے تبدیل کر کے “ایک مسلمان، ایک ماں اور اسلام سیکھنا، ہمارے خالق اللہ کا دین” کر دیا ہے۔ جہاں تک اس تبدیلی کا تعلق ہے اس پر بات کرتے ہوئے اپنے ویڈیو ہیغام مءں ان کا کہنا ہے کہ سب کچھ ٹھیک جا رہا تھا کہ مجھے احساس ہوا کہ مرنا بھی ہے میرے ایک سر کہا کرتے تھے شوبز بہت خوبصورت ہے اگر مرنا نا ہوتو صنم چودھری کا یہ احساس ایک نئے دور کا آغاز ہے
صنم چوہدری ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔ وہ اپنے ڈرامہ سیریل آسمانوں پے لکھا (2013) سے مشہور ہوئیں وہ بھول میں اپنے کردار کے لیے تیسرے ہم ایوارڈز میں بہترین لکس ایوارڈ اداکارہ کے لیے نامزد ہوئیں۔ صنم چوہدری کی جہاں تک پیدا ئش کا تعلق ہے وہ 27 جولائی 1991
جدہ، سعودی عرب میں پیدا ہوئیں امریکن نشنلٹی ہولڈر ہیں ۔ اداکاری اور ماڈلنگ کرتی ہیں قابل ذکر کام
آسمان پے لکھا (2013)
بھول (2014)
اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے (2018)
میر ابرو
صنم چودھری کا یہ فیصلہ قابل تحسین اور نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے قلم کتاب ان کو اس راستے پر مستقل مزاجی سے جمے رہنے کی دعا دیتا ہے
صنم چودھری اللہ کے راستے پر