اورنج پاونڈ کیک
اجزائے ترکیبی

مالٹا ایک عدد
تیل آدھا کپ
چینی ایک کپ
میدہ ایک کپ
انڈے چار عدد
شہد دوچمچ
ونیلا اسینس تھوڑا سا حسب ذائقہ
کارن فلور تین کھانے کا چمچ
بیکنگ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:
کینو کو چھلکوں سمیت چھوٹے چھوٹے سائز میں کاٹیں اور بیج نکال دیں۔اب بلنڈر جگ لیں اس میں۔انڈے چینی آئل اور کینو ڈال کر بلینڈ کریں پھر اس مکسچر کوباول میں ڈال کر میدہ بیکنگ پاوڈر ڈال کر مکس کر لیں ونیلا اسینس اور شہد ملا لیں۔مکسچر کو پین میں ڈال کر پتیلے میں ایک پور کے برابر آنچ رکھ کر پنتالیس منٹ سے ایک گھنٹے تک بیک کریں۔بار بار چیک مت کریں۔پہلے پینتیس منٹ بیکنگ میں اہم ہوتے ہیں اس میں کیک پھولتا ہے اور پینتیس منٹ کے بعد پکنا شروع ہوتا ہے۔








