548

موبائل سے لکھنا سیکھیں

تحریر شئیر کریں

موبائل سے لکھنا سیکھیں؟

لکھنا ایک آرٹ ہی نہیں بہترین تھراپی بھی ہے جو ہمارے احساسات اور خیالات کو ناصرف منظم کرتی ہے بلکہ ان کو سمجھنے اور ان خیالات سے نتائج اخذ کر کے زندگی پہ عملا لاگو کرنے کا موقع بھی دیتی ہے لکھنے کے حوالے سے ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ لکھنے سے کتھارسس ہوتا ہے آپ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہو۔ چونکہ ہمارے آج کا موضوع یہ نہیں ہے تو آتے ہیں اپنے اصل۔موضوع کی طرف

موبائل دور حاضر کا وہ عجوبہ ہے جس نے زندگیوں پہ بہت منفی اور مثبت اثرات مرتب کیے ہیں لکھنے والوں کے لیے موبائل ایک نعمت سے کم نہیں جو لوگ لکھتے ہیں وہ جانتے ہوں گے کہ ان کے دماغ میں آئیڈیاز چلتے رہتے ہیں ان موضوعات کو اگر فورا سے لکھا نا جائے تو بہت کم چانس ہے کہ ان خیالات کو دوبارہ سے قابو کیا جائے اس کا بہترین حل یہ ہے کہ ان کو موبائل کی۔مدد سے لکھنا سیکھیں۔

موبائل کی مدد سے کیسے لکھیں؟

یہ جان لینے کے بعد کہ دماغ جو خیالات اور موضوعات پیدا کرتا ہے ان کو لکھنا ازحد ضروری ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ موبائل کی مدد سے ان کو۔کیسے لکھیں۔سب سے ہہلے نوٹ ایور یا۔کلاسک نوٹ ہیڈ یا اس طرح کی کوئی اور ایپ اپنے اینڈرائڈ پہ ڈاون لوڈ کر لیں۔ اور جب ان کو ڈاون لوڈ کر لیں تو اس کو دس پندرہ منٹ لگا کر سمجھ بھی لیں۔اب ایک اور اردو ایپ ڈاون لوڈ کریں اگر آپ اردو لکںا چاہتے ہیں اس ایپ کی۔مدد سے لکھیں۔یہ ایپ جس فارمٹ میں لکھے گی اس کو یونی کوڈ کہا جاتا ہے جو کہ انٹرنیٹ پہ زیادہ مطلوب فارمٹ ہے اکثر آن لائن جرائد یونی کوڈ میں لکھا ہوا مانگتے ہیں۔

لکھنے سے پہلے مائنڈ سازی

دونوں ایپ انسٹال کرنے کے بعد ہے مائنڈ سازی جس موضوع پہ آپ لکھنا چاہتی ہیں رات سوتے وقت اس پہ غور کریں ہو سکے تو ایک سمری آوٹ لائن بنا لیں اب اہنے دماغ سے مخاطب ہو۔کر کہیں کہ ان۔موضوعات سے متعلق دماغ میں جوکچھ بھی ہے اسے سوچو ۔۔۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ دماغ کی لہریں۔رات کو بہت ریلیکس۔ہوتی ہیں اور یہ وہ۔حالت ہوتی ہے جب دماغ کو کوئی بھی ہدایت دی جائے۔تو وہ اسے قبول۔کرتا ہے جب ہم رات کو ہلاننگ کرتے اور سوچتے ہیں تو ہم تو سوجاتے ہیں۔مگر چونکہ۔دماغ نہیں۔سوتا اس لیے وہ۔اس موضوع کی تلاش میں لگ جائے گا جس کے۔بارے میں۔اسے آرڈر دیا گیا ہے۔

اگر آپ لکھتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ۔جن دنوں ہم۔کسی موضوع پہ کام کر رہے ہوتے ہیں تو دماغ آسی کے بارے میں۔مختلف نوعیت کی چیزیں۔سامنے لاتا ہے اب آپ کاکام ان سوچوں اور خیالات کو جیسے ہی وہ ائیں موبائل ہکڑیں اور لکھ لیں۔۔۔دو تین دن میں ایک شاندار سا آرٹیکل پبلش ہونے کے لیے تیار ہوگا اور ہاں جس بھی۔موضوع پہ۔لکھیں اس پہ پڑھنا اور ریسرچ کرنا اتنا ہی۔ضروری ہے کہ جتنا لکھنے کے لیے پین کا ہونا اس کے لیے گوگل بہترین لائبری ہے جو آپ کو ایک منٹ میں ہزاروں آرٹیکل دکھا دے گی۔

موبائل کی مدد سے لکھنے کے فوائد

جیسا کہ ہر۔چیز کے کچھ فوائد ہوتے ہیں موبائل سے لکھنے کے بھی بہت سے فوائد ہیں۔مثلا
موبائل ہر وقت ہماری۔دسترس میں ہے جب وقت ملا نکالا اور لکھنا شروع کر دودفتر میں کچن میں یا ہھر دوران سفر۔۔۔
وہ خواتین جو بچوں کے ساتھ لکھنے کا شوق پورا کرنا چاہتی ہیں ان کے لیے موباِل بہترہن آپشن ہے

لکھاریوں کے لیے رہنما تحریر


موباِئل سے لکھنے کا ایک فائدی یہ بھی ہے کہ اس سے لکھا ہوا مواد جلدی ایڈیٹ ہوجاتا ہے
موبائل سے آپ دوسری زبانوں میں لکھا ہوا گوگل ٹرانسلیشن سے اردو میں ترجمہ۔کریں اور فائدہ اٹھائیں
موبائل کا ایک اور آپشن جو بہت کارگر ہے وہ ہے بول کر لکھنا ۔۔ اگر لکھنے کو دل نہیں کر رہا تو بول کر لکھ لیں۔
موباِئل نوٹ پیڈ میں مختلف کیٹگریز بنا کر لکھنے کے لیے آرگنائز کر سکتے ہیں حتی کہ اگر آپ یوٹیوبر ہت تب بھی اس کی۔مدد سے سکرپٹ لکھ سکتے ہیں۔

درج بالا تجاویز تبھی کارگر ہو سکتی ہیں جب ان پر عمل کیا جاِے اور اس سیکھے ہوئے کی بار بار ہریکٹس بھی کی جائے۔

موبائل سے لکھنا سیکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں