276

والدین کی ذمہ داری

تحریر شئیر کریں

تحریر عائشہ بی

والدین کی ذمہ داری کیا ہے؟پڑھیے قلم کتاب پر

” نبی کریم صلہ نے فرمایا : ایک باپ اپنی اولاد کو جو کچھ دیتا ہے اس میں سب سے بہتر اچھی تعلیم و تربیت ہے ” یہ اولاد کے لئے تربیت کا فقدان ہے جس کی وجہ سے آج ہمارے معاشرہ اخلاقی پستی کی طرف رواں دواں ہے۔ معاشرہ اپنا گھر سے بنتا ہے۔ اس کیلئے ماں اور باپ دونوں کے کردار بہت اہم ہیں ۔ ماں اولاد کو بہترین تعلیم و تربیت کر سکتے ہے ۔ لیکن آج کل ماں ،باپ اپنے بچوں کو میڈیا کے حوالے کر دیا گیا ہے . میڈیا ڈراموں، اڈورٹائز ، کارٹون ، فلم اور مختلف شوز وغیرہ کے ذریعے عجیب قسم کی کلچر کو فروغ دے کر انسان کے دلوں میں دراڑیں ڈال چکا ہے پر عقل استعمال کر نے والوں کے لئے اب بھی وقت ہے مسلمانوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ موجود ہیں


آجکل والدین بھی اپنا مقام اور ترجیحات کو بھول بیٹھے ہیں۔ والدین کے جگہ میڈیا ڈیوٹی انجام دے رہا ہے۔ نتیجہ ہمارے سامنے موجود ہے۔ ہمارے معاشرہ خاندانی نظام مضبوط ہونے کے وجہ سے ابھی تک ستونوں پر قائم ہے۔ جب گھروں میں دادا ، دادی ، چچا ،تایا ،نانا ،نانی، پھوپھو وغیرہ بچوں کے زیر تربیت رہ کر اٹھنے بیٹھنے، بول چال کے بہترین طریقے سکھایا جاتا تھا۔ وہ بچے بھی اعلی اخلاق و کردار کا مالک بن گئے ۔

ایک ماں ہی تو ہے اپنے بچے کو ایک اچھا اور سچا مسلمان بھی بناتا ہے تاکہ خدا کی رضا اور آخرت کی نجات بھی شامل ہو ۔ ماں اپنے اولاد کو اپنی سرپرستی میں مجاہدین بھی تیار کرتی ہے جن کی نگاہیں نہایت دور رس ہوتی ہیں اور دنیا میں خدا کے مرضی کے مطابق زدگی گزارتے اور آخرت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے زندہ رہتے ہیں
” میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی
میں اسلئے مسلمان اسلئے نمازی “
( ملک نصراللہ خان عزیزی )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں