223

شوگر کے مریض گوشت کیسے کھائیں؟

تحریر شئیر کریں

شوگر کے مریض گوشت کیسے کھائیں؟

عید قربان 2022 کی آمد آمد ہے اس حوالے سے اہم موضوع ہے کہ شوگر والے گوشت کیسے کھائیں؟مقصد صحت ہے گوشت نہیں اس فارمولے کو پلو سے باندھ لیں اور عید کے تین دنوں میں خصوصا یاد رکھیں۔

ہمارے ہاں اس کا الٹ چلتا ہے جبھی بہت سے لوگ ایمرجینسی پہنچے ہوئے ہوتے ہیں۔حالانکہ گوشت کھانے والوں کا خیال ہے کہ قربانی کے گوشت سے کچھ نہیں ہوتا سراسر غلط ہے گوشت ایک ہائی کلوریز ڈائیٹ ہے جو دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے کچھ تدابیر ہیں جن کو ملحوظ خاطر رکھیں

اعتدال بہترین راہ ہے گوشت کے معاملے میں اس اہم حدیث کو یاد رکھیں۔

گوشت روٹی اور چاول کے بغیر کھائیں۔

گوشت ایک وقت میں سو گرام سے زیادہ مت کھائیں۔

گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنکس استعمال مت کریں۔یہ گوشت کو ہضم نہیں کرتا بلکہ الٹا گیس پیدا کرتا ہے

گوشت کے اوپر لیموں نچوڑ کر یا کھانے سے پہلے لیموں پانی پئیں۔اس سے کھانا جلدی ہضم ہوگا اور بی پی بھی کنٹرول رہے گا ۔

گوشت کے ساتھ سلاد رائتہ ضرور استعمال لریں۔یہ گوشت کی گرمی کو کم کرتے اور شوگر کنٹرول کرتے ہیں۔

گرلڈ اور باربی کیو گوشت استعمال کریں سالن کی بجائے کیونکہ سالن میں گھی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے

گوشت کھانے کے بعد شوگر کے مریض لیٹیں مت بلکہ بیس منٹ کی واک کریں۔

پانی بکثرت استعمال کریں اور پودینے لہسن کی چٹنی بھی۔

پھلوں میں جامن آلو بخارا اور آڑو کا استعمال کریں۔

عید کے دنوں میں۔شوگر دو سے تین بار ضرور چیک کریں۔

شوگر کے مریض گوشت کیسے کھائیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں