مریم نواز کی رہائی عدلیہ پر سوالیہ نشان؟
خبر یہ ہے کہ مریم۔نواز کو تمام الزامات سے با عزت بری کر دیا گیا ہے
کیا مریم نواز کی رہائی کے بدلے ٹرانس جینڈر ایکٹ لاگو تو نہیں ہو رہا؟
میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سن رہی تھی ان کے مطابق ٹرانس جینڈر ایکٹ غریب اور مجبور ملکوں کے اوپر لاگو کیا جا رہا ہے گیمبیا میں بھی تیس ملین ڈالرز کا وعدہ گیا گیا تھا اور اس کے بدلے میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کو لاگو کرنے کی شرط رکھی گئ مگر گیمبیا کے صدر نے اس سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ ہمارے مذہب میں گناہ ہے اسی وجہ سے ان کو صدارت سے ہٹا دیا گیا
اور اب پاکستان اس کے نشانے پر ہے پاکستانی سیاستدان اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور شریف خاندان جو کرپشن کے کیسوں میں سر سے پاوں تک پھنس چکا تھا ان کے لیے اچھا مہرہ ثابت ہو رہا ہے شریف خاندان ایک ایک کر کے رہا ہو کر باہر کے ملکوں میں فرار ہو رہے ہیں مگر عوام اپنی اندھی تقلید کب بند کرے گی؟کب شعور کی آنکھ سے دیکھے گی ؟کب اپنا مائنڈ سیٹ بدلے گی؟
مریم نواز کا باعزت بری ہونا کیا عدلیہ پر سوالیہ نشان نہیں ہے بلاشبہ پرانی قومیں اس لیے ہلاک کردی گئیں کہ وہ کمزور کو سزا دیتی تھیں اور طاقتور کو با عزت بری کر دیا کرتی تھیں








