نماز فجر کیوں نہیں ملتی؟
دل چاہ رہا ہے کچھ لکھوں مگر کیا؟کہانی بنو یا آرٹیکل دل کہانی کی طرف مائل ہے کہانی جو سوچنا سکھاتی ہے جو برتنے کا ہنر دیتی ہے اگر دل سے لکھی جائے تو دلوں پہ اثر بھی کرتی ہے آج صبح جب آنکھ کھلی تو روشن دن پہ اللہ کا شکر ادا کیا اور چپکے سے دعا بھی اے اللہ جتنا تو نے اس دن کو روشن بنایا ہے تو اس بات پہ بھی قادر ہے کہ میری زندگی کے ہر گوشے کو روشن کر دے۔آمین دعا
مانگنے کے بعد روٹین کے کام کیے مگر کچھ مسنگ تھا آج کے دن میں کیا؟؟؟جی ہاں دل اداس بے سبب تو نا تھا آج کی بھی صبح کی نماز گئ۔۔۔ساری نمازیں مل جاتی تھیں مگر صبح کی نماز وہ نازنین ہے جو بہت نصیب والوں کو ملتی ہے
فجر کیوں نہیں ملتی؟
بہت غور کرتی ایسا کیوں ہوتا ہے صبح کی نماز اکثر قضا کیوں ہوتی ہے ؟سوچ کے در وا ہوئے توکھلتے چلے گئے صبح کی نماز ایمان کی علامت ہے اور یہ منافقوں کو نہیں ملا کرتی آپ صل اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ منافق پہ دو نمازیں بہت بھاری ہیں فجر اور عشاء اگر دونوں نہیں مل رہی تو پکے منافق اور اگر تو آدھے۔۔خطرے کی گھنٹی ہے
منافق کون ہوتا ہے؟
بات کرے تو جھوٹ بولے ،وعدہ۔کرے تو وعدہ خلافی اور امانت میں خیانت لڑائی کرے تو گالیاں بکے
یہ منافق کی علامتیں ہیں اور ان چاروں کا تعلق معاملات زندگی سے ہے اور جتنا مذاق ہمارے معاشرے میں ان عادات کا اڑایا جاتا ہے شاید ہی کسی اور کا جب تک یہ آپ میں موجود رہے گی آپ کو صبح کی نماز نہیں ملے گی۔۔کہانی لکھنے کو۔من تھی مگر یہ ایک الجھن کی سلجھن بن گی ،سرا ہاتھ آ گیا ۔الھم طھر قلبی
نماز فجر کیوں نہیں ملتی؟