240

امیر بننے کے قیمتی گر

تحریر شئیر کریں

امیر بننے کے قیمتی گر

امیر بننا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ دولت مند ہو اور اس کے لئے کافی کوشش بھی کرتا ہے مگر جلدکامیابی نہیں ملتی۔ امیر بننے کاآسان نسخہ کیا ہے اور کس طرح امیر بنا جاسکتا ہے یہ سب morgan housel نے اپنی کتاب سائیکولجیکل آف منی بک میں بتایا ہے۔ یہ کرونا کے دوران لکھی گئی کتاب ہے جس میں امیر بننے کے کچھ اصول بتائیں گئے ہیں جنہیں پڑھ کر بہت سے لوگوں نےاپنی دولت میں اضافہ کیا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں اس بک میں کیا کیا اصول بتائے گئے۔

تجربات؛

do experiences

کہتے ہیں انسان اپنے تجربات سے سیکھتا ہے یہی بات رائٹر نے اپنی کتاب میں لکھی ہے اور سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ کوئی بھی کام بغیر تجربے کے نہیں ہوسکتا۔ مثال کے طور پر آپ بزنس کرنا چاہتے ہیں مگر آپ کے پاس تجربہ نہیں ہے تو آپ سوچتے رہ جاتے ہیں کر نہیں پاتے۔ آپ کو تجربے کے لئے پہلا قدم اٹھانا ہوگا یہ سوچے بغیر کہ آپ جو کام کرنے جارہے ہیں اس سے لاکھوں کمائیں گے۔ ایسا نہیں ہوسکتا آپ زیرو سے سٹارٹ کریں۔ شروع میں آپ کو نقصان بھی ہوگا دھوکے بھی ملیں گے مگر ایک چیز جو آپ کے پاس آئی گی وہ تجربہ ہوگا۔ اس دوران آپ کا تجربہ ہوگا کہ آپ کو کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا اس لئے تجربات لازمی ہیں۔

انویسٹمنٹ

Investment

پیسہ کمائیں تو اسے اچھی جگہ انویسٹ کرنے کی کوشش کریں۔ ان چیزوں پر خرچ کریں جن سے کچھ سالوں بعد آپ کو فائدہو۔ کبھی بھی اپنی کمائی کو شوآف کے لئے خرچ نہ کریں۔ جیسے آپ مہنگی گاڑی لیں لوگوں کو دکھائیں کہ آپ کے پاس فلاں برینڈ کی گاڑی ہے۔ بلکہ آپ پرانی گاڑی لیں اس کی کنڈیشن ٹھیک کر کے کچھ سالوں بعد بیچ دیں آپ کو اس سے دگنا فائدہ ہوگا۔ اس طرح آپ سٹاک ایکسینچ میں اپنے پیسے لگائیں تاکہ آپ کو فائدہ پہنچیں۔ کبھی بھی یہ نہ سوچیں کہ آپ رات و رات امیر ہونگے بلکہ دن رات محنت کریں کچھ سالوں بعد اس کے فائدے نظر آئیں گے اور لانگ ٹرم کے لئے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے

اگر آپ کو پر اعتماد بننا ہے تو ہر کام الٹ کریں۔

درست جگہ اپنا وقت لگائیں

Opportunity

پیسہ کمانے اور امیر بننے کے لئے ہمیں اپنے وقت کو قیمتی بنانا ہوگا۔ ایسے لوگوں سے دور رہیں جن کے ساتھ آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے۔ بلکہ اپنا وقت ایسی جگہ صرف کریں جہاں سےآپ بغیر فائدے کہ نہ اٹھیں۔ یہ ہیں وہ اصول جن پر عمل کر کے آپ امیر بن سکتے ہیں۔

امیر بننے کے قیمتی گر جان کر آپ بھی امیر ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں