ایک ایسی کتاب جو آپ کی زندگی بدل دے
کیا آپ جانتے ہیں Mike Lazaridis کون تھا یہ بلیک بیری جیسی ڈیوائز ایجاد کرنے والا شخص تھا۔ ایک وقت میں بلیک بیری دنیا کا بہترین موبائل تھا۔ جسے باراک اوباما جیسے ہر بڑےشخص نے استعمال کیا۔ دو ہزار سات تک سمارٹ فون میں بلیک بیری کا پچاس فیصد تک شئیر تھا۔ لیکن دو ہزار چودہ تک یہ شئیر ایک فیصد بھی نہ رہا۔ اور ایک بڑی کمپنی چند سالوں میں ناکام ہوگئی۔ جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ” دوبارہ نہ سوچنا” فیلئر ہونے کی بڑی وجہ یہی ہے۔ اور آج ہم جس کتاب کی بات کر رہے ہیں اس کا موضوع یہی ہے “تھینک اگین”
“تھینک اگین:
یہ کتاب ایڈم گرینٹ نے لکھی جس کا موضوع ہے تھنگ اگین ” دوبارہ سوچو” اس کتاب میں ایڈم نے ایک زبردست طریقے سے چیزیں سمجھانے کی کوشش کی ہے جس میں Mike Lazaridis کی مثال دی گئی کہ کیسے وہ بچپن سے ہی ایک شارپ اور ذہین تھا جس کی وجہ سے اس نے بہت سے کارنامے انجام دئے جن میں ایک بیلک بیری کا ایجاد کرنا بھی ہے۔ اتنی ذہانت کے باوجود اس کے اندر خامی تھی جو تھی خود کی سوچ نہ بدلنا اور چیلنج کے لئے تیار نہ رہنا۔
یہ بھی پڑھیے
اپنے پوائنٹ آف ویو کے مطابق چیلینجز نہ لینا یہ سب اس میں تھا۔ جس کی وجہ سے دو ہزار سات میں آئی فون ایجاد ہوا جس کی ٹچ سکرین نے عوام میں ممقبولیت حاصل کی جبکہ بلیک بیری کے اونر نے کہا ہم اسے کی پیڈ ہی رہنے دیں گے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ زیادہ دن نہ چلا اور اسے ناکامی کاسامنہ کرنا پڑا۔ کیونکہ دنیا میں صرف وہی لوگ کامیاب ہوتے ہین جو کچھ نیا سیکھ کر نیا کرتے ہیں اور اپنے پوائنٹ آف ویو کو چیلنج کرتے ہیں۔
تحقیق کرنےوالے لوگ:
تحقیق سے مرادصرف کیمسٹری فزکس پر نہیں بلکہ ہر وہ انسان کامیاب ہے جو اپنی سوچ پر تحقیق کرتا ہے نئی نئی چیز سیکھ کر اسے کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ آپ کو جو چیز ٹھیک لگے یا غلط لگے اسے ایسے ہی نہیں ماننا بلکہ اس آڈیولوجی پر تحقیق بھی کرنی ہے اس سے ہی آپ کامیا ب ہوسکتے ہیں۔
قابلیت
قابلیت یہ ہوتی ہے کہ آپ اس چیز پر فوکس کریں جو آپ کو نہیں پتا ہے۔ وہی انسان کامیاب ہوتا ہے جو اپنا ذہن اس چیز پر فوکس کرے جو اسے نہیں پتا اس طرح وہ نئی چیزیں سکھے گا۔
ایڈم اپنی کتاب میں یہ فلاسفی اور اس طرح کی فلاسفی بتاتے ہیں جس سے آپ کامیاب ہوسکتے ہیں۔
کتاب جو زندگی بدلے