244

پاکستان ناکام کیوں ؟

تحریر شئیر کریں

پاکستان ناکام کیوں ؟

پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے لیکن جتنے سالوں سے اس میں ترقی ہورہی ہے اب تک اسے ترقی یافتہ ملک بن جانا چاہیے تھا۔ مگر آج کل کے دور کے حساب سے پاکستان نہ صرف بہت پیچھے ہے بلکہ مزید پیچھے جاتا جارہا ہے۔
کسی بھی ملک میں ترقی کس طرح ہوتی ہے اس کا ایک سائیکل ہے جیسے ملک کے لوگوں کو پہلے ایجوکیشن دی جاتی ہے اور اس کے کردار پر بھی کام کیا جاتا ہے۔ پھر فاںنشل سٹیٹ بنائے جاتے ہیں

۔ تجارت کی جاتی ہے اور اپنی کرنسی کی ویلیو بڑھائی جاتی ہے قدرتی وسائل کو نہ صرف استعمال میں لایا جاتا ہے بلکہ اس سے تجارت کر کے ملک کو مضبوط بنایا جاتا ہے۔ ملٹری مضبوط ہوتی ہے تب ملک ترقی یافتہ اور مالی طور پر مضبوط بنتا ہے۔


ایک ملک کو ترقی یافتہ کرنے کے لئے ان چیزوں پر کام کرنا ضروری ہوتا ہے۔


تعلیم


پاکستان کی اس بری معاشی حالت کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں تعلیم کا نظام درست نہیں ہے۔ تعلیم کا کسی بھی ملک کی ترقی میں سب سے بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ اگر تعلیم و تربیت درست اور مضبوط ہے تو کسی بھی ملک کہ بنیاد بھی مضبوط ہوگی۔ کسی بھی بڑے ملک کو دیکھ لیں یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ ملک کامیاب ہے اور وہاں تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔


سائنس اور ٹیکنالوجی میں عدم دلچسپیء


جس ملک میں تعلیم ہوگی وہاں پھر ٹیکنالوجی پر بھی توجہ دی جائے گی یہ دوسرا اہم ستون ہے کسی بھی ملک میں ترقی کے لئے۔ نئی چیزیں ایجاد کرنے اور ٹیکنالوجی پر کام کرنے کی وجہ سے وہ ملک ترقی کی طرف جائے گا۔


کمزور معاشی حالات


آج کل کی دنیا معاشیات کی دنیا ہے اگر کسی ملک کی اکانومی مضبوط ہے تو اس ملک مین ترقی کے چانس زیادہ ہیں۔
اور اگر اکانومی کمزور ہے تو وہ ملک مزید گرتا چلا جائے گام آپ اندازہ کرسکتے ہیں ہمارے ملک کا معاشی حال کیوں اتنا خراب ہے۔


بین الاقوامی تجارتی مرکز کا قیام


ملک میں کوئی ایسی مارکیٹ ہونی چاہیے کوئی ایسا فینانشل سینٹر ہونا چاہئے جہاں پوری دنیا کے لوگ آ کر کام کرسکیں ,تجارت کرسکیں اور اپنے ہنر کو منوا سکیں۔


مضبوط کرنسی


کسی بھی ملک کی کرنسی اگر مضبوط ہے تو وہ ملک بھی معاشی طور پر مضبوط ہوگا مگر اس کے کرنسی کی ویلیو نہیں ہوگی تو وہ ملک سب سے کمزور ہوگا۔ پاکستان کے کرنسی کی حالت سے تو سب واقف ہونگے اور اندازہ کرسکتے ہیں کہ ہماری معاشی حالت کیا ہوسکتی ہے۔

قدرتی وسائل کا استعمال


اگر کسی ملک کے پاس قدرتی وسائل ہے تو سمجھو خزانہ ہے وہ اس کے ساتھ تجارت کر کے بہتر استعمال میں لا کر معاشی حالت بہتر بناسکتے ہیں۔


مگر پاکستان کے پاس قدرتی وسائل ہونے کے باوجود ہم اس کا بہتر استعمال نہیں کرسکے۔


ملک کی ترقی میں سب کا ایک ساتھ کھڑے ہونا ضروری ہے اگر ملک کی طاقت اور عوام حصے میں بٹی ہو تو اس ملک کا کچھ نہیں ہوسکتا یہی ہمارے ملک کا حال ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں