موم میں لپٹی بچی کی پیدائش
ہماری ارد گرد ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جنہیں سن کر عقل دنگ رہ جاتی ہیں ایسا ہی ایک واقعہ مصر میں غریبہ گورنریٹ میں پیش آیا جہاں ایک ایسی بچی نے جنم لیا جو مکمل طور پر خالص موم میں لپٹی ہوئی ہے۔
یہ دلچسپ وعجیب واقعہ المحلہ جنرل ہسپتال میں پیش آیا جسے دیکھ کر ڈاکٹرز خود حیران رہ گئے، اپنی نوعیت کا یہ واحد کیس ہے جو اس سے قبل رونما نہیں ہوا۔
ڈاکٙرزکا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی ایسا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا،بچی کو انکیوبیٹر میں سختی نگرانی میں رکھا گیا ہے
ڈاکٹرز کے مطابق بچی ماں کے پیٹ میں مکمل جینین بننے کے بعد موم میں لپٹی ہوئی تھی،کہا جارہا ہے یہ ایک نایاب مرض ہےجسے Collodion Baby کہا جا رہا ہے جہاں تک بچی کی صحت کا معاملہ ہے تو وہ اچھی نہیں ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق اس کے بچنے کے امکانات کم ہیں۔
موم میں لپٹی بچی کی پیدائش اللہ کے عجائبات میں سے ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔