334

تاریخ کا لمبا ترین لاک ڈاون

تحریر شئیر کریں

تحریر

روبینہ شاہین

اف کیا مصیبت هے برتنوں کا ڈھیر تھا جو ابھی دهونا بlاقی تھا۔۔۔نازو نے دن بھر کی تھکا دینے والی مصروفیت کے بعد بالآخر کچن میں آکر دهائی دی..تین بچے اور ایک عدد شوہر نامدار جو سب پہ بھاری تھے۔۔مجال ہے که پانی کا گلاس تک اٹھا کے رکھ دیں اوپر سے اسکی نند اپنے دوعدد بچوں کے ساتھ موجود تھی پچھلے آٹھ دن سے۔۔۔مزید افتاد یه که ملازمه بھی بن بتاے غائب تھی۔۔۔۔نازو کی حالت اس بچے کی سی تھی جو بھری دنیا میں تنها ره جائے ۔۔۔آسائشوں کی فراوانی تھی۔۔۔کام کے لیے نوکر چاکر۔۔۔بٹھے بٹھاے یه کرونا وبال کی طرح ٹوٹ پڑا تھا۔۔۔برتن دھو کے بیڈ روم میں آئی تو گھڑی رات کا ایک بجا رهی تھی۔۔۔اور ابھی عشاء کی نماز باقی تھی۔۔نازو نے بند ہوتی آنکھوں سے نماز ادا کی اور دعا کے لیے هاتھ اٹھا ۓ ہہ تھے کہ آنسو بھل بھل بهنے لگے…ایک لاوا تھا جو بہہ نکلا۔۔۔نازو نے بڑے خشوع سے دعا مانگی ۔۔۔سونے کے لیے لیٹی پر نیند تھی که آ کے نا دے رهی تھی۔۔۔سوچوں کی وادی اسے مکه کی وادیوں میں لے گئ جہاں شعب ابی طالب کا مقام تھا اور تاریخ کا لمبا ترین لاک ڈاون۔۔۔آپ ﷺ کی ذات گرامی نے اف تک نا کی سب کچھ سها۔۔۔بھوک ۔۔خوف اور یهاں تک کھ اپنوں کی جدائی بھی۔۔۔نازو کو اپنا دکھ بهت حقیر لگا۔۔کوئی موازنہ بنتا ہی نہیں تھا۔۔بھرے ہوے فریج کا اس بھوک سے کیسا مقابلہ جو شعب ابی طالب میں اتری تھی۔۔۔کچن میں اول فول بولتی نازو نے توبه کے لیے هاته پھلاے تھے جو ناراض تو تھا پر منانا تو تھا نا۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں