168

قائداعظم کا پاکستان کس حال میں ہے؟

تحریر شئیر کریں

قائداعظم کا پاکستان کس حال میں ہے؟

قائد اعظم نے پاکستان کو تعظیم دی ایک وقت تھا جب پاکستان کا نام تعظیم کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ قائد اعظم نے برصغیر کے بٹے ہوئے مسلمانوں کو یکجا کیا انہیں ایک قوم بنایا۔ پاکستان ان کے لئے عظیم تھا جنہوں نے پاکستان بنایا وہ لوگ عظیم تھے۔ علامہ اقبال کے پاکستان بنانے کے نظریے کو اتنی عظمت دی کہ قائد اعظم نے پاکستان بنادیا۔

اس پاکستان کے لئے پورے برصغیر کے مسلمانوں نے قربانی دی تب جا کر ہمیں یہ ملک حاصل ہوا۔ اسٹینلے والپرٹ نے کہا تھاکہ دنیا میں ایسے لوگ بہت کم ہیں جنہوں نے تاریخ بدلی ہو۔ ایسے لوگ بھی کم ہیں جنہوں نے جغرافیہ تبدیل کیا ہو اور وہ بھی لوگ کم ہیں جنہوں نےایک الگ ریاست بنائی ہو۔ یہ تینوں کام صرف قائد اعظم نے کیے۔

مگر بدقسمتی سے قائد اعظم کے بعد اس ملک کے حکمرانوں نے اس عظیم ملک کو حقیربنادیا۔

پاکستان اسلام کے نام پر اسلامی ریاست بناتھا۔ مگر حکمرانوں نے اس ملک کو امریکہ کا غلام بنادیا۔ اسلامی آئین نام کے نافذ کئے اور امریکی قانون کو ہمارے ملک پر قائم کیا۔ 1956 اور 1962 کے آئین میں اسلامی مقام نہ مل سکا پھر عوام کے دباؤ میں آ کر بھٹو نے 1973 میں اسلامی دستور دیا جسے آج تک پاکستانی حکمران نے اس دستور سے نکل کر موثر ہونے نہیں دیا۔ اور ہمارے ملک کی پوری معیشت کا نظام سود پر چل رہا ہے جبکہ سود اللہ کے خلاف جنگ ہے۔

اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان کے عدالتی نظام میں اسلام کا نام و نشان نہیں ہے ۔ ہمارے ہاں تعلیمی نظام میں مغربی رنگ ہے۔ سب کچھ مغربی نظام کے زیر اثر ہے۔ اور سیاست تو اسلام کے الف سے بھی دور ہے۔ ہمارامیڈیا اور زرائے ابلاغ کا اسلام سے دور دور کا واسطہ نہیں۔ غرض اسلام اب صرف نام کا یا عوام تک محدود ہے حکومتی سطح پر اس کا گزر بھی نہیں۔

پاکستان کو اس طر ح کے ملک بیزار حکمران ملنے کا نتیجہ یہ ملا کہ ہمارے ملک اتحاد کے بجائے ٹکروں میں بٹ گیا، نہ صرف فرقہ ورانیت ، مسالک میں بٹ گیا بلکہ پنجابی ، سندھی ، بلوچی ، پٹھان اور مہاجر کے تعاصب کا بھی شکار بھی یہ ملک ہوچکا ہے۔ قائداعظم کے پاکستان بنانے کا مقصد اب فوت ہوچکا ہے اس ملک کی عظمت چھینی جا چکی ہے۔

قائداعظم کا پاکستان کس حال میں ہے؟ حالیہ مہنگائی کا سیلاب اور بڑھتی ہوئی سیاسی کشمکش سے صاف عیاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں