254

سردیوں میں جلد کے مسائل اور ان کا حل

تحریر شئیر کریں

سردیوں میں جلد کے مسائل اور ان کا حل

سردیاں آتے ہی جلد کے مسائل شروع ہوجاتے ہیں اور کچھ حساس جلد والوں کو یہ مسلے سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ایڑیوں کا پھٹنا، انگلیوں کا متاثر ہونا ، چہرے کی رنگت کم ہونا ، جسم کی خشکی اور ہونٹ کا پھٹنا اور مزیدایسے ہی جلد کے مسائل سردی میں انسانوں کو متاثر کرتے ہیں۔

ایسے مسائل دیکھنے میں انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں اور اکثر لوگ اسے نظر انداز کرتے ہیں مگر یہ مسائل سنگین بھی ہوسکتے ہیں اس لئے انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس کا جلد موثر علاج کرنا چاہئے۔ ماہرین کے مطابق جلد کے یہ مسائل سردیوں میں اس لئے سبب بنتے ہیں کیونکہ سردیوں میں پانی کی کمی جلدی ہوجاتی ہے

اس موسم میں پانی کا استعمال کم ہوتا ہے اور پھر ہوا کی خشکی اور ٹھنڈ کی بنا پر جلد کے معتدد مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کا گھریلو اور سستا حل موجود ہے جو ہم یہاں اس مضمون میں آپ کو بتانے والے ہیں۔

ایڑیوں کا پھٹنا

سردی میں اکثر لوگ موزےاور جرابوں کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایڑیوں میں فنگس ہوجاتا ہے اور وہ خشک سی پھٹ جاتی ہے۔ا کثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے۔ اس کے لئے آسان سا حل ہے رات میں سونے سے پہلے وکس سے پاؤں میں مساج کریں۔جلد ایڑیاں نرم ہوجائیں گی۔

انگلیوں اور ہاتھ کا خراب ہونا

سردیوں کی وجہ سے انگلیاں بھی متاثر ہوتی ہیں۔ نرم نازک انگلیاں مسلسل ٹھنڈے پانی لگنے کی وجہ سے سوج جاتی ہے ان میں خارش سی ہونے لگتی ہے اس کا بھی آسان حل ہے ہونٹوں پر لگانے والا کوئی اچھا سا بام لیں اور وہ انگلیوں پر کئی دن تک لگائیں جلد آپ کی انگلیاں پہلے کی طرح ہوجائیں گی۔

چہرے کا چمک دار ہونا

سردی میں چہرے کی رنگت بھی دبنےلگتی ہے اور چہرہ روکھا ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چہرے کے لئے بہترین ٹوٹکہ یہ ہے کہ تین چمچ دہی لیں اس میں دو چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں ساتھ میں تین چمچ کوٹا ہوا تازہ دھنیا بھی شامل کر کے مکس کرلیں اور اس کا پیسٹ چہرے پر لگائیں ۔ چہرہ نہ صرف چمکدار ہوگا بلکہ رنگت بھی نکھر جائے گی۔

جسم کی خشکی دور کریں

سردی میں جسم خشک ہوجاتا ہے کچھ لوگوں کے جسم میں خشکی سے خارش ہونے لگتی ہے۔ ان کے لئے آسان طریقہ ہے کہ وہ بکری کے دودھ سے نکلا ہوا مکھن اپنے جسم پر لگائیں قدرتی طور پر جسم میں نمی ہوجائے گی اور خشکی اور خارش ختم ہوجائے گی۔

ہونٹوں کا پھٹنا

جسم کے ساتھ ہونٹ بھی سردی میں متاثر ہوتے ہیں اور نہ صرف یہ خشک ہوتے ہیں بلکہ رنگت بھی خراب ہوجاتی ہے۔ایسے ہونٹ کے لئے کاٹن کے کپڑوں کو بھگو کر اس سے مساج کرنا چاہئے اور اگر گلابی کپڑا ہو تو اس سے رنگت بھی گلابی ہوتی ہے۔

المختصر سردی کے موسم میں سب سے ہہلا کام پانی زیادہ پئیں ٹھنڈا نہیں پا جاتا تو نیم گرن کر کے پی لیں مگر پئیں ضرور،یہ بہت سے مسائل کا حل ہے۔اس کے بعد گرم پانی سے ضرور نہائیں مگر آخر میں ٹھنڈا پانی ضرور ڈال لیں۔آخری اہم بات نہانے کے بعد باڈی کو کسی تیل یا۔لوشن سے موئسچرائز کرنا مت بھولیں۔

سردیوں میں جلد کے مسائل اور ان کا حل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں