177

گھر سجائیں ڈپریشن بھگائیں

تحریر شئیر کریں

گھر سجائیں ڈپریشن بھگائیں

ماہرین کے مطابق اگر آپ ڈپریشن میں ہیں یا افسردہ ہیں تو اپنے گھر کی سیٹنگ تبدیل کریں آپ بہتر محسوس کریں گے۔ اگر آپ اپنے بیڈ میں غیر ضروری کشن یا تکیے کا اضافہ کرتے ہیں تو اس سے بھی خاصا فرق پڑ سکتا ہے۔ گھر کی آرائش اکثر غیر متوازن ہوتی ہے جس کے باعث اس کو دیکھ کر بیزاری محسوس ہوتی ہے۔

ہم اس مضا مین میں کچھ تجاویز پیش کر رہے ہیں جس پر عمل کر کے آپ اپنے گھر کی آرائش متوازن کر سکتے ہیں۔

سونے کے بستر میں اضافی تکیے آرائش کے لئے بھی اچھے ہین اور ضرورت بھی۔ اگر بڑے بستر میں پانچ کشن اور چھوٹے پر تین کشن رکھ دیں۔اس سے سونے کا کمرہ پرتعیش اور آرام دہ لگتا ہے۔

غیر ضروری اشیاء ڈپریشن اور دباؤ کا سبب بنتی ہے۔ اس لئے سٹور روم کی صفائی کریں اور اپنے گھر کی تمام فضول چیزیں جو کام کی نہیں نکال کر پھینکیں۔ اگر کوئی غیر ضروری اشیاء ہو تو اسے ضرورت مند کو دے دیا کریں۔

اگر آپ گھر پر عام سا بیٹھ کر کچن کی کرسی میں کھانا کھارہے ہوں اور پر تکلف مہمان داری نہ ہورہی ہو تو الگ الگ رنگ اور شکل کے برتن سے کام چلالیں مگر کوشش کریں کہ برتن مہنگے نہ ہوں مگر کھانے کے برتن بہترین نقوش اور اچھے رنگ کے ہو جو خوش گوار لگے اور اس سے اداسی دور ہوگی۔

مہمان سامنے ہوں تو کوشش کریں کہ ایک رنگ اور تواضع کے برتن ہوں عام استعمال کے لئے مختلف رنگوں اور ڈیزائن ک برتن استعمال کرسکتے ہیں مگر مہمانوں کے سامنے کوشش کریں ان کے لئے الگ برتن ہو جو صرف مہمانوں کے استعمال کے ہوں۔ ہوسکتا ہے برتن کے بد رنگ اور غیر تواضع کی وجہ سے بھی سٹریس بڑھ رہا ہو۔

ماہرین کےمطا بق گھر کا ماحول پرسکون ہوگا تو گھر کے افراد کی ذہنی نشونما بھی صحیح ہوتی ہے۔

گھر کی غیر ضروری اشیاء کو گھر سے باہر نکال کر ڈیپریشن اور سٹریس سے بچا جاسکتا ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں کیسے معلوم ہوگا کون سی اشیاء غیر ضروری ہے اور کون سی اشیاء کو نکال کر ہم ذہنی دباؤ سے بچ سکتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں گھر کی وہ غیر ضروری اشیاء جو آپ کو اچھا محسوس نہیں کروا رہی ہوتیں جن سے آپ کو سٹریس یا بیزاری محسوس ہوتی ہے۔ انہیں باہر نکال کر تبدیلی کرنی چاہئے۔ ایسے سامان جو قیمیتی بھلے ہوں مگر آپ کے کسی کام کے نہیں ہوں آپ کے لئے غیر ضروری ہوں انہیں باہر نکال دینا چاہئے۔ اس سے گھر کا ماحول بھی ہر سکون ہوگا اور آپ ذہنی طور پر اچھا محسوس کریں گے۔

گھر سجائیں ڈپریشن بھگائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں