108

مسجد نبوی لیڈیز سیکیورٹی

تحریر شئیر کریں

مسجد نبوی لیڈیز سیکیورٹی

ریاض: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں ہنگامی صورتحال، خطرات سے نمٹنے، امن و سلامتی کے انتظامات اور سہولیات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امن و سلامتی تنظیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسجد نبوی میں خواتین سیکیورٹی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پر رمضان المبارک میں حجاج کرام کو نئی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں