عمران خان ورانٹ جاری
لاہور: خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے ساتھ لاہور پہنچی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا جائے گا، جب کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اضافی پولیس نفری کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 29 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی جا رہی ہے جس میں عمران خان بھی شریک ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے ایک کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔