193

بچوں کے ساتھ رمضان

تحریر شئیر کریں

بچوں کے ساتھ رمضان

چھوٹے بچوں کی مائیں مصروف مائیں
کیسے اپنا رمضان پروڈکٹو بنائیں

رمضان قرآن کا مہینہ ہے اس لئے تلاوت، تفسیر، تدبر جتنا بھی ہے اس کو ترجیح پر رکھیے۔*

دعا بہت زیادہ کریں۔ وقت کی برکت کی، جو بھی اعمال ہوں انکے اخلاص اور قبولیت کی۔

چھوٹے بچوں کی مائیں بچوں سے چڑیں نہیں کہ ہماری عبادات متاثر ہو رہی ہیں، بلکہ بچوں کی تربیت بھی عبادت سمجھ کر ہی کریں۔

انہیں انبیا کی کہانیاں سنانا،

اللہ کے نام کلر کرنے کو دینا،

رنگین صفحے کاٹ کر مسجد بنانا اور ڈھیروں ڈھیر کاموں میں انوالو کریں۔

افطار کے وقت انہیں شامل کریں۔ کوئی شربت بنائے تو کوئی کھجور کی گھٹلی نکالے، اور کوئی برتن لگائے۔ یہ ان کی میموریز ہیں۔

مل کر عبادات کیجیے۔ آپ قرآن پڑھیں تو ساتھ انہیں بھی قاعدہ تھما دیں۔ نماز کے وقت انہیں ساتھ کھڑا کر لیں۔ لیکچر کے وقت پاس بٹھا لیں۔

یاد رکھئے۔

نیت خالص ہو تا کہ دیناوی کام بھی عبادت بن جائے۔

گولز تھوڑے ہوں لیکن مستقل عمل۔

روزہ کسی پر احسان نہیں اس لئے موڈ خوشگوار رکھنے کی کوشش ہو۔

بچوں کو دور دور کرنے کے بجائے پاس پاس رکھیں۔
اور اپنا مقابلہ بس خود سے کریں۔

*دعا بہت زیادہ کریں۔ وقت کی برکت اعمال ،”بچوں کی فرمانبرداری کی

صدقات زیادہ دے سکیں تو اچھا ہے۔ ساتھ یہ دعا کہ بدنی عبادات میں جہاں کمی ہو رہی ہے، اسے اللہ مالی عبادات سے پورا کر دیں۔

یاد رکھئے کہ

عبادت نماز قرآن کے علاوہ بھی ہے۔ ایک تو نیت! بار بار اپنی نیت کو خالص کرتے رہیے۔ جب جب صفائی سے الجھن ہونے لگے، کوکنگ سے دل گھبرائے، بچوں یا بزرگوں پر چڑچڑاہٹ محسوس ہو، اپنی نیت کو بدل کر دنیا کے انہی کاموں کو بس اللہ کی رضا کی خاطر بہتر نیت کے ساتھ کریں۔

غصے پر قابو اور صبر والا رویہ رکھنا، خود کو شکر پر مائل کرنا، عفو و درگزر اپنانا، لڑائی اور بحث سے بچنا، غیبت نہ کرنا، یہ سب عبادت ہے۔
سوشل میڈیا پر یا فیملی یا فرینڈز میں کسی سے بھی
مقابلے کی دوڑ میں نہ پڑیں۔

*آپ کا مقابلہ بس آپ سے ہی ہے۔ اپنا بیسٹ دیجیے، وقت ضائع نہ کریں،
اپنا بہترین ورژن بنیں، بس یہی مطلوب ہے۔ اللھم بلغنا رمضان آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں