134

آگر الیکشن نہیں تو کیسے مذاکرات؟

تحریر شئیر کریں

آگر الیکشن نہیں تو کیسے مذاکرات؟ عمرآن خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ الیکشن کا ہے، الیکشن نہ ہوئے تو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیا؟ انتخابات نہ ہوئے تو مذاکرات کی ضرورت نہیں۔ اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ میں نہیں میری ٹیم مذاکرات میں بیٹھے گی،

اصل مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نہیں ہوتے تو کون سا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ؟ پھر مذاکرات کی ضرورت نہیں، اب الیکشن نہیں ہوئے تو اکتوبر میں کیوں کرائے جائیں؟

پھر آپ کہیں گے کہ اگلے سال بھی کیوں، پھر طاقتور فیصلہ کرے گا، پھر الیکشن ہوں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سب کچھ بھول کر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ عمران کے اسی بیان پر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی باتیں قابل اعتبار نہیں، وہ دوبارہ مذاکرات سے بھاگیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں