161

ہم مہذب احتجاج کب سیکھیں گے

تحریر شئیر کریں

ہم مہذب احتجاج کب سیکھیں گے

منگل کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کرنا شروع کر دیا لاہور جناح ہاؤس میں گھس کر ہر چیز کو توڑ پھوڑ کے رکھ دیا۔ کور کمانڈر کے گھر پر حملہ کیا۔ کیا یہ بات کسی بی پارٹی کے کارکنان کو زیب دیتی ہے۔ کارکنان کا حق ہے

وہ پرامن احتجاج کریں۔ ایسے توڑپھوڑ گاڑیوں کو توڑنا مارکیٹ جلانا یہ کہاں کا انصاف ہے۔ہمارے پڑوسی ممالک کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے۔ آج انڈیا ہم پر ہنس رہا ہے۔ کہ جو وہ اتنے سالوں میں نہیں کر پائے کہ اپنے ملک کے لوگوں نے وہ کر دکھایا۔ ہم کیا دشمنوں کو اداروں سے دور رکھیں گے ہمارے گھر کے اندر ہی دشمن بیٹھے ہیں۔

ہر پارٹی کا حق ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے احتجاج کرے مگر اس نے اپنے ہی ملک کا نقصان کرنا کہاں کا انصاف ہے؟ جناح ہاؤس کی توڑ پھوڑ ہم سب پاکستانیوں کے لئے دکھ کی بات ہے۔ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے ہم سب کو قائداعظم سے جڑی تمام چیزوں سے محبت ہونی چاہیے۔ جو قومیں اپنے عظیم لیڈر کی قدر کرتی ہیں وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں