139

ماڈرن خواتین کا مسئلہ

تحریر شئیر کریں

ماڈرن خواتین کا مسئلہ

ہم گھریلو خواتین کو اکثر یوں لگتا ہے کہ کیا روٹین ہے ہماری* روز وہی کام بچوں کی دیکھ بھال کچن کا کام گھر داری وغیرہلیکن اصل بات یہ ہے کہ *کسی بھی کام کے پیچھے ہماری جو سوچ ہوتی ہے وہ اہم ہے* ایک وہ خاتون ہے *جسے یہ سب کام وقت کا ضیاع اور غیر مفید لگتے ہیں بچے اسے بوجھ لگتے ہیں اور گھر کے کام اپنی خواہشات کی تکمیل میں رکاوٹ.*

لیکن ایک وہ خاتون ہے جس کی سوچ ہے کہ *یہ میری ذمہ داری ہے اور مجھ سے روز محشر اس کے بارے میں سوال کیا جائے گا* *مجھے ایسی ماں بننا ہے جو اس امت کو بہترین افراد دے سکے جو نہ صرف خود متقی ہو بلکہ ایک جماعت کو متقین کا امام بنانے والی ہو میری اولاداور ان کی آنے والی نسلیں وہ ہوں جو امام مہدی کا ساتھ دے جو غزوہ ہند میں شرکت کرے اور جو عیسی ابن مریم کی جماعت میں شامل ہو کر ان کے ساتھ جہاد کرے*

یہ وہ سوچ ہے جو اسے ہمیشہ ایکٹو رکھے گی اکتاہٹ کا شکار نہیں ہونے دے گی *_انسان کا مقصد بڑا ہو اور نیت صاف ہو تو اس کا ہر کام عبادت بن جاتا ہے_* بڑے خواب دیکھیں بڑی منزل کے مسافر چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھ کر اپنا وقت برباد نہیں کرتے *ان کی نظر ہمیشہ اپنی اصلی منزل جنت پر ہوتی ہے اور وہاں تک پہنچنے کے لیے وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں