موبائل فون کا مثبت استعمال
طوبی زاہد
موبائل فون کو سیل فون بھی کہا جاتا ہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جانے والی ایسی ایجاد ہے کہ جس کے ذریعے ٹیلی فون کا استعمال آزادانہ ہوگیا ہے۔ کسی بھی سفر کے دوران فون کیا جاسکتا ہے۔اس میں کئی اپلیکیشن (دیگر سہولیات) بھی موجود ہیں جیسے ریڈیو ، تصاویر ، کیلکولیٹر ، گھڑی ، نوٹ ڈائری وغیرہ ۔
خط لکھنا اور اسکے جواب کا انتظار بھی ختم ہوگیا ہے میسج لمحوں میں مل جاتا ہے۔ وڈیو ، آڈیو ریکارڈنگ ، یہاں تک کہ بینک کے بھی کچھ امور بھی گھر بیٹھے کئے جاسکتے ہیں جیسے رقم بھیجنا ، بل ، فیس وغیرہ کی ادائیگی ۔
معلوماتی اعتبار سے بھی بے حد اعلیٰ ایجاد ہے بس ایک کلک پر ہر سوال کا جواب ہے سائنسی ، نصابی ، مذہبی سب باآسانی مل جاتا ہے ۔
دن بھر کے بہت سارے کام اس کے ذریعے انجام دیئے جاسکتے ہیں جیسے اب سودا سلف یا سواری وغیرہ سب گھر بیٹھے موبائل کی مدد سے منگوایا جاسکتا ہے ۔ دنیا بھر میں کہیں بھی براہ راست بات کی جاسکتی ہے۔ ای میل بھی بھیج سکتے ہیں ۔ ٹیلی فون ڈائری کی بھی ضرورت باقی نہیں رہی اور تمام ڈیٹا کا بیک اپ بھی میسر ہے۔
ہر ایجاد کا مثبت اور منفی استعمال ہوتا ہے اس بہترین ایجاد کو اپنی بہتری کے لیے استعمال کریں اس سے فائدہ اٹھائیں ۔
موبائل فون کا مثبت استعمال