121

بٹگرام ریسکیو آپریشن

تحریر شئیر کریں

بٹگرام ریسکیو آپریشن تازہ ترین صورت حال کیا ہے؟
ریسکیو آپریشن جاری ہے کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا مشکل ترین آپریشن ہے جو کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ،اس آپریشن میں چھ بچے اور دواساتذہ صبح سات بجے سے چئیر لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں جو رسی ٹاٹنے سے فضا میں معلق ہے اب تک اس کی ایک رسی سلامت ہے باقی دو ٹوٹ چکی ہیں۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹر اسے ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں شام ہونے کو ہے سننے میں آ رہاایک دو بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے باقیوں کو بھی کیا جا رہا ہے وقت بہت کم ہے اور ہوا کا دباؤ تیز ہونے سے ہیلی کاپٹر سے مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس آپریشن کا میابی عطا فرمائے۔آمین

بٹگرام چئیر لفٹ میں پھنسے یہ کوئی پکنک نہیں منا رہے تھے بلکہ یہ ہر روز علی الصبح سکول کے لئے جاتے ہیں کیونکہ جہاں کے یہ رہائشی ہیں وہاں سکول کی سہولت نا ہونے سے پہاڑوں کے اس طرف جانا پڑتا ہے سوال یہ ہے کہ ان معصوموں کو پڑھنے کے لئے سہولیات کس نے دینی ہیں کون ہے جو ان کے زخموں پہ مرحم رکھے ،کون ہے جو ان کی مشکلات حل کرے؟یہ وہ سوال ہے جو جواب سے زیادہ حل کے متقاضی ہیں۔
بٹگرام چئیر لفٹ حادثے سے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی وہ دعائیں بھی یاد آرہی ہیں جو آپ نے صبح و شام پڑھنے کی تلقین کی ہے جو یقینا ہمیں اپنے بچوں کو سکھانی چاہیے ،خصوصا وہ بچے جو اس طرح کا ٹریول کرتے ہیں ان کو ضرورسکھائیں،اور ان کو سمجھائیں دعا ایٹم بم سے بھی زیادہ اثر کرتی ہے،اس مشکل سے جو چیز بچا سکتی ہے وہ دعا ہے جیسے یونس علیہ اسلام کو مچھلی کے پیٹ سے بچایا تھا ویسے ہی ان شاء اللہ اس چئیر لفٹ میں پھنسے بچوں کو بھی بچائے گا ،آمین
دعائیں
« اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِى الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِى دِينِى وَدُنْيَاىَ وَأَهْلِى وَمَالِى اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِى وَآمِنْ رَوْعَاتِى اللَّهُمَّ احْفَظْنِى مِنْ بَيْنِ يَدَىَّ وَمِنْ خَلْفِى وَعَنْ يَمِينِى وَعَنْ شِمَالِى وَمِنْ فَوْقِى وَأَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِى » ( سنن أبوداود : 5074 ، الأدب ، سنن إبن ماجة : 3871 ، الدعاء ، مسند أحمد : 2/25 )
بٹگرام ریسکیو آپریشن تازہ ترین صورت حال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں