119

اقبال ڈے احوال تقریب

تحریر شئیر کریں

ملک بھر میں یوم اقبال کی عام تعطیل کے اعلان کے بعد پیپلز اسکول شہید فاضل راہو میں یوم اقبال بروز بدھ 8نومبر کو جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،

Iqbal Day special
9November

پیغام اقبال کو طلبہ نے اپنے اپنے انداز میں پیش کیا ، ٹیبلوز ، تقاریر اور اشعار نے تقریب کو چار چاند لگا دیا ننھے طلبہ نے اقبال کا روپ اختیار کیا اور تو کچھ طلبہ نے پیغام اقبال کو ترنم سے پیش کیا ، انتظامیہ اساتذہ اور تمام اسٹاف نے اقبال ڈے کو بھر پور انداز میں منایا ، پرنسپل نبیلہ احسان کا کہنا تھا کہ اقبال نے تصور پاکستان پیش کرنے کے بعداپنی شاعری کے ذریعے جس طرح سے مسلمانوں خاص طور پر جوانوں میں بیداری کا جذبہ بیدار کیا ، وہ جزبہ آج بھی ہمارے طلبہ میں موجود ہے اور ہمارے طلبہ اقبال کے شاہین بن کر پوری دنیا میں نام روشن کررہیں ہیں اور کرتے رہیں گے ان شاء اللہ، کیونکہ
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ۔
نحل سعدی آرائیں: بدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں